تاریخ شائع کریں2017 16 August گھنٹہ 15:51
خبر کا کوڈ : 279791

شام ،فلسطین اور قدس کی حمایت کا علمبردار رہے گا

ہم نے جنوبی لبنان کو، لبنان کی ساری عوام کے لئے آزاد کروایا ہے اور جو مقاومت کے مخالف تھے وہ اپنے گھروں کو اپنا سا منہ لیکر واپس چلے گئے
لبنانی فوج نے القاع اور راس بعلبک میں داعش کے خلاف خود کو آمادہ کیا تھا اور شام کی افواج اور مقاومت نے ملکر کر شام کی سرحدوں پر دہشت گردوں کو نابود کیا ہے ،یہ جنگ ایک مشترکہ کارائی تھی
شام ،فلسطین اور قدس کی حمایت کا علمبردار رہے گا
لبنان کے پارلیمانی نمائندے نے تاکید کی ہے کہ شام، فلسطین اور بیت المقدس کی حمایت کا علمبردار ہے ناکہ نتن یاہواور ٹرمپ کا۔
  
تقریب، خبررساں ایجنسی﴿تنا﴾ کے مطابق، لبنان کےپارلیمانی نمائندے حسن فضل اللہ نے یارین کے علاقے میں حزب اللہ کے دو ارکان کی شہادت کے موقع پر، ۲۰۰۲ کی جنگ میں کامیابی اور جرود عرسال کی دہشتگردوں کے قبضے سے آزادی اور فوجیوں کے تاریخی تبادلے کو، صہیونیوں کے مقابلےمیں ملت اور مقاومت کی حقیقی حمایت سے تعبیر کیا۔

انھوں نے سن ۲۰۰۰ کی جنگ کے بارے میں کہا کہ “ہم نے جنوبی لبنان کو، لبنان کی ساری عوام کے لئے آزاد کروایا ہے اور جو مقاومت کے مخالف تھے وہ اپنے گھروں کو اپنا سا منہ لیکر  واپس چلے گئے۔ تاریخ گواہ ہے کہ سن ۲۰۰۰  میں لبنان کی آزادی جیسا واقعہ کہیں پیش نہیں آیا اسی طرح ہم نے ۲۰۰٦ میں دشمن کے ساتھ مقابلہ کیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ، لبنانی فوج نے القاع اور راس بعلبک میں داعش کے خلاف خود کو آمادہ کیا تھا اور شام کی افواج اور مقاومت نے ملکر کر شام کی سرحدوں پر دہشت گردوں کو نابود کیا ہے ،یہ جنگ ایک مشترکہ کارائی تھی۔

حسن فضل اللہ نے کہا کہ، مقاومت نے لبنان کی جانب سےتمام جنگوں میں صہیونیوں اور تکفیریوں کے خلاف، عربوں اور مسلمانوں اور فلسطینیوں کے حق میں جنگ لڑی ہے اور اس کی تمام تر کاروائیاں اور کامیابیاں لبنان اور اس کی ملت اور اس کی کرامت کے لئے ہیں، جو لوگ اس  کے مخالف ہیں وہ بھی ان کامیابیوں سے فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ،لبنان میں امن کا ثبات اور جبھة النصرہ اور داعش کا داخل نا ہونا مقاومت کے شہدا اور ان کی جانفشانی کی وجہ سے ہے، شام کی فوج بھی لبنان اور قدس اور فلسطین کے لئے لڑ رہی ہے اور شہید ہو رہی ہے یہاں تک کہ وہ فلسطین اور قدس حمایت کی علمبردار ہے جبکہ بہت سے عرب ممالک ٹرامپ اور نتن یاہو کی حمایت کررہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdceoo8wzjh8ffi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ