QR codeQR code

دہشت گرد مسجد و کلیسا نہیں پہچانتے

جن لوگوں نے حالات کے پیش نظر شام سے ہجرت کی تھی وہ اب اپنے وطن واپس پلٹ کر آئیں گے

16 Aug 2017 گھنٹہ 15:37

شام کے صدر بشار اسد نے کہا کہ، شام میں جو کچھ ہوا اس کے باوجود ہم فلسطین کی مکمل حمایت کرتے چلے آرہے ہیں


فلسطین کے آرتھوڈاکس عیسائیوں کے رہنما نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کےنزدیک مسلمان اور مسیحی،کلیساو مسجد کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ 
  
تقریب، خبر رساں ایجنسی﴿تنا﴾ کے مطابق، فلسطین کے آرتھوڈاکس عیسائی فرقے کے رہنما عطااللہ حنا نے اپنے شام کے دورے کے دوران کہا ہے کہ، ہم نے اس دورے میں بشار اسد سے کہا ہے کہ شام کے خلاف جن لوگوں نے سازش کی ہے وہی لوگ فلسطین کے خلاف سازش کرنے والے ہیں۔

اس موقع پر شام کے صدر بشار اسد نے کہا کہ، شام میں جو کچھ ہوا اس کے باوجود ہم فلسطین کی مکمل حمایت کرتے چلے آرہے ہیں۔

انھوں کہا کہ، دہشتگردوں کی نگاہ میں مسلم و عیسائی، کلیسا و مسجد برابر ہیں، انھوں نے مزید کہا ہے کہ، جن لوگوں نے حالات کے پیش نظر شام سے ہجرت کی تھی وہ اب اپنے وطن واپس پلٹ کر آئیں گے۔


خبر کا کوڈ: 279786

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/279786/دہشت-گرد-مسجد-کلیسا-نہیں-پہچانتے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com