QR codeQR code

سیرالیون میں بارشوں کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتیں

مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 100 عمارتیں اس کے ملبے میں دب گئیں/ 400 لاشیں نکالی گئی ہیں

16 Aug 2017 گھنٹہ 15:14

شہر کے علاقے ریجنٹ میں موجود پہاڑی کا ایک حصہ ٹوٹ گیا، ریڈ کراس کے ترجمان پیٹرک مساکوئی کا کہنا ہے کہ ہلاکتیں مزید بڑھ سکتی ہیں


مغربی افریقی ملک سیرالیون کے دارالحکومت فری ٹاؤن کے بیرونی علاقے میں مٹی کے تودے گرنے کے بعد ملبے سے 400 لاشیں نکالی گئی ہیں۔

فری ٹاؤن کے میئر سیم گبسن نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ پیر کو مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 100 عمارتیں اس کے ملبے میں دب گئی تھیں۔ پولیس اور فوج کے جوان ملبے سے لوگوں کو بچانے میں مصروف ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں افریقی ملک سیرا لیون میں سیلابی بارشوں کے سبب مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا تھا۔.

واضح رہے کہ افریقی ملک سیرالیون کے دارالحکومت فری ٹاؤن میں بارشوں کے سبب مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب سے 400 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے ہیں. حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ شہریوں کی تلاش کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ریڈ کراس کے ترجمان پیٹرک مساکوئی کا کہنا ہے کہ ہلاکتیں مزید بڑھ سکتی ہیں ۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شہر کے علاقے ریجنٹ میں موجود پہاڑی کا ایک حصہ ٹوٹ گیا، جس سے طوفان سے ہونے والی تباہی میں اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ بارشوں کے موسم میں مغربی افریقی ممالک میں لینڈ سلائیڈنگ معمول کی بات ہے کیوں کہ ان علاقوں میں درختوں کی بے دریغ کٹائی کی گئی ہے جس کی وجہ سے مقامی افراد کی جانیں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 279776

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/279776/سیرالیون-میں-بارشوں-کے-بعد-مٹی-تودے-گرنے-سے-ہلاکتیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com