تاریخ شائع کریں2017 15 August گھنٹہ 14:00
خبر کا کوڈ : 279595

سیرالیون میں طوفانی بارشوں سے ہلاکتوں پر دلی افسوس کا اظہار

سیرالیون کے دارالحکومت فری ٹاؤن میں بارشوں کے سبب مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب سے 300 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان بہرام قاسمی نے آج منگل کے روز اپنے ایک بیان میں افریقی ملک سیرا لیون میں سیلابی بارشوں کے سبب مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا
سیرالیون میں طوفانی بارشوں سے ہلاکتوں پر دلی افسوس کا اظہار
اسلامی جمہوریہ ایران نے مغربی افریقی ملک سیرا لیوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے سے سینکڑوں انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان بہرام قاسمی نے آج منگل کے روز اپنے ایک بیان میں افریقی ملک سیرا لیون میں سیلابی بارشوں کے سبب مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا.

واضح رہے کہ افریقی ملک سیرالیون کے دارالحکومت فری ٹاؤن میں بارشوں کے سبب مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب سے 300 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے ہیں.اب تک 205 لوگوں کی لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں.

حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ شہریوں کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ریڈ کراس کے ترجمان پیٹرک مساکوئی کا کہنا ہے کہ اب تک طوفان کے باعث 312 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، تاہم یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے کیونکہ ان کی ٹیم کا متاثرہ علاقوں کا سروے ابھی جاری ہے۔

تباہ کن طوفان کے باعث شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں اور سیکڑوں مکانات بہہ گئے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شہر کے علاقے ریجنٹ میں موجود پہاڑی کا ایک حصہ ٹوٹ گیا، جس سے طوفان سے ہونے والی تباہی میں اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ بارشوں کے موسم میں مغربی افریقی ممالک میں لینڈ سلائیڈنگ معمول کی بات ہے کیوں کہ ان علاقوں میں درختوں کی بے دریغ کٹائی کی گئی ہے جس کی وجہ سے مقامی افراد کی جانیں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgyy9xnak9un4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ