تاریخ شائع کریں2017 15 August گھنٹہ 13:47
خبر کا کوڈ : 279591

جوہری معاہدے کے تمام فریق فاتح ہیں

اب دنیا میں کوئی ایران کو تنہا کرنے اور ہم ہر دباؤ ڈالنے کی دھمکی نہیں دے سکتا
صدر روحانی نے کہا کہ جو لوگ اب بھی پابندیوں اور دھمکیوں کی زبان استعمال کرتے ہیں وہ ات کی دنیا میں رہ رہے ہیں۔
جوہری معاہدے کے تمام فریق فاتح ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کی موجودگی میں ایرانی پارلیمنٹ میں بارہویں کابینہ کے وزراء کو اعتماد کا ووٹ دینے کے لئے اجلاس جاری ہے جس سے صدرمملکت نے خطاب کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی نے آج منگل کے روز اپنی نئی کابینہ کے لئے نامزد کئے گئے وزرا کی اہلیت کا جائزہ لینے کے حوالے سے پارلیمنٹ میں منعقدہ ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پابندیوں کے جاری رہنے کی صورت میں ایران جوہری معاہدے سے نکل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے حقوق کی پاسداری ہماری ذمہ داری ہے.

 صدر مملکت نےکہا کہ جوہری معاہدہ نہ تو دنیا کے لئے کوئی خطرہ ہے اور نہ ہی یہ عالمی قوتوں کے سامنے سر جھکانے کی نشانی ہے بلکہ یہ ایسا سمجھوتہ ہے جس میں تمام فریق فاتح ہیں اور اس سے دنیا کے ساتھ باہمی اعتماد اور تعلقات کی بحالی کے لئے راہ ہموار ہوگئی.

صدر روحانی نے کہا کہ ہم ملک کی سلامتی اور ترقی کے لئے مل کر کام کریں گے.

انہوں نے کہا کہ ملک کی خودمختاری، امن، سلامتی اور ترقی ان کی حکومت کی چارسالہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے لہذا اپنے اہداف کے حصول کے لئے ملک کے تمام ماہرین، عمائدین، رہنماوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہم وطنوں کی خدمات سے استفادہ کریں گے.

صدرمملکت کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے وطن عزیز ایران گزشتہ چند سالوں کے مقابلے میں مزید مضبوط بن گیا اور اب دنیا میں کوئی ایران کو تنہا کرنے اور ہم ہر دباؤ ڈالنے کی دھمکی نہیں دے سکتا.

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قوم کی عزت کی پاسداری کی بنیاد پر دنیا کے ساتھ تعلقات کی بحالی نئی حکومت کی خارجہ پالیسی کا اہم جز ہے.

صدر روحانی نے کہا کہ جو لوگ اب بھی پابندیوں اور دھمکیوں کی زبان استعمال کرتے ہیں وہ ات کی دنیا میں رہ رہے ہیں۔

ایران کے صدر نے خطے کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ ہم پُرامن اور طاقتور خطے کے خواہاں ہے اور ہمارینظر میں علاقائی مسائل کا حل صرف علاقائی ممالک کے ذریعے ممکن ہے.

واضح رہے کہ حکومت اور اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے نامزد وزرا کی اہلیت کی جانچ پڑتال کے بعد انھیں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا ہوگا.
https://taghribnews.com/vdccooqis2bqmp8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ