تاریخ شائع کریں2017 15 August گھنٹہ 13:40
خبر کا کوڈ : 279588

شمالی کوریا میں فوج کو الرٹ کر دیا گیا

جزیرہ گوام پر میزائیل حملے کی تیاریاں مکمل/ فوج عمل درآمد کرنے کے حکم کا انتظار کر رہی ہے
گوام پر حملہ کرنے کے فیصلے سے قبل کم جونگ ان امریکی اقدامات پر نظر رکھیں گے
شمالی کوریا میں فوج کو الرٹ کر دیا گیا
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو بحرالکاہل میں امریکی جزیرے گوام پر میزائل داغنے کے منصوبے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے شمالی کوریا کے صدرکم جونگ ان نے میزائل داغنے کے منصوبے کا کافی دیر تک جائزہ لیا اور سینئر فوجی افسران سے اس بارے میں گفتگو کی۔ رپورٹ کے مطابق شمالی کوریائی فوج کے سربراہ گوام پر حملے کی تیاریاں مکمل ہونے کے بعد اس پر عمل درآمد کرنے کے حکم کا انتظار کر رہے ہیں۔

گوام پر حملہ کرنے کے فیصلے سے قبل کم جونگ ان امریکی اقدامات پر نظر رکھیں گے۔

واضح رہے کہ پیانگ یانگ اور واشنگٹن کے درمیان شمالی کوریا کے متنازع جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے حوالے سے الفاظ کی جنگ میں شدت آئی ہے، جبکہ پچھلے ہفتے شمالی کوریانے کہا تھا کہ وہ اگست کے وسط تک بحرالکاہل میں امریکی جزیرے گوام کے قریب چار میزائلوں کو داغنے کے قابل ہو جائے گا۔

شمالی کوریا کے سربراہ نے فوج کو حکم دیا کہ کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وہ میزائل لانچ کرنے کے لیے تیار رہیں۔

اس سے قبل امریکی سیکریٹری دفاع جیمز میٹس نے خبردار کیا تھا کہ شمالی کوریا کی جانب سے کیا جانے والا کوئی بھی حملہ جنگ میں بدل سکتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdciv3arvt1ayw2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ