تاریخ شائع کریں2017 15 August گھنٹہ 13:23
خبر کا کوڈ : 279579

سیرالیون میں طوفانی بارشوں سے دو سو سے زائد افراد ہلاک اور لاپتہ

​اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک 200 کے قریب لاشیں لائی جا چکی ہیں جن میں کئی بچے بھی شامل ہیں اوراب اسپتال میں مزید لاشیں رکھنے کی گنجائش م
ریڈ کراس کے ترجمان پیٹرک مساکوئی کا کہنا ہے کہ اب تک طوفان کے باعث 312 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، تاہم یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے کیونکہ ان کی ٹیم کا متاثرہ علاقوں کا سروے ابھی جاری ہے
سیرالیون میں طوفانی بارشوں سے دو سو سے زائد افراد ہلاک اور لاپتہ
مغربی افریقی ملک سیرالیون میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 200 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے سب سے زیادہ نقصان سیرالیون کے دارالحکومت فری ٹاؤن میں ہوا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک 200 کے قریب لاشیں لائی جا چکی ہیں جن میں کئی بچے بھی شامل ہیں اوراب اسپتال میں مزید لاشیں رکھنے کی گنجائش موجود نہیں ہے۔ جبکہ بعض رپورٹوں کے مطابق 312 افراد ہلاک اور 2 ہزار سے زائد بے گھر ہوئے ہیں۔

ریڈ کراس کے ترجمان پیٹرک مساکوئی کا کہنا ہے کہ اب تک طوفان کے باعث 312 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، تاہم یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے کیونکہ ان کی ٹیم کا متاثرہ علاقوں کا سروے ابھی جاری ہے۔

تباہ کن طوفان کے باعث شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں اور سیکڑوں مکانات بہہ گئے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شہر کے علاقے ریجنٹ میں موجود پہاڑی کا ایک حصہ ٹوٹ گیا، جس سے طوفان سے ہونے والی تباہی میں اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ بارشوں کے موسم میں مغربی افریقی ممالک میں لینڈ سلائیڈنگ معمول کی بات ہے کیوں کہ ان علاقوں میں درختوں کی بے دریغ کٹائی کی گئی ہے جس کی وجہ سے مقامی افراد کی جانیں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdciy3ar3t1ayw2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ