تاریخ شائع کریں2017 15 August گھنٹہ 13:05
خبر کا کوڈ : 279571

نواز شریف سمیت متعدد سابق وفاقی وزراء کو خلاف توہین عدالت پر نوٹس جاری

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس مامون رشید نے نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دیے گئے
لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس مامون رشید نے نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دیے گئے
نواز شریف سمیت متعدد سابق وفاقی وزراء کو خلاف توہین عدالت پر نوٹس جاری
لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وفاقی وزرا سمیت چودہ افراد کو نوٹس جاری کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس مامون رشید نے نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دیے گئے،درخواست گزار آمنہ ملک نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف نے اپنی نااہلی کو سازش قرار دیا۔

نواز شریف اور وفاقی وزرا کی تقاریر نہ صرف عدالت کی توہین بلکہ غداری کے زمرے میں آتی ہیں،اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ یہ غداری کیسے بنتی ہے؟جواب میں درخواست گزار آمنہ ملک کے وکیل نے کہا کہ آئین کے تحت عدلیہ اور فوج پر کوئی بات نہیں کی جاسکتی لیکن پھر بھی نواز شریف اور ان کے ساتھیوں نے مسلسل دونوں اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس موقع پر عدالت نے درخواست میں چند نقات پر سکم کی نشاندہی کی تو وکیل نے اسی وقت سکم دور کر دیے،بعد ازاں عدالت نے نواز شریف سمیت چودہ افراد کو نوٹسز جاری کر دئیے جن میں خواجہ سعد رفیق،خواجہ آصف،اسحاق ڈار،دانیال عزیز،طلال چوہدری اور رانا ثنا اللہ کے نام بھی شامل ہیں۔
https://taghribnews.com/vdca0onu649n0m1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ