تاریخ شائع کریں2017 15 August گھنٹہ 12:56
خبر کا کوڈ : 279568

کردستان میں ریفرنڈم کے لئے مقامی حکام کا دورہ بغداد

کردستان کی مقامی پارلیمنٹ پچیس ستمبر کو ریفرنڈم منعقد کروانا چاہتی ہے لیکن اسے عراق کی مرکزی حکومت کی مخالفت کا سامنا ہے
کردستان کی مقامی پارلیمنٹ پچیس ستمبر کو ریفرنڈم منعقد کروانا چاہتی ہے لیکن اسے عراق کی مرکزی حکومت کی مخالفت کا سامنا ہے
کردستان میں ریفرنڈم کے لئے مقامی حکام کا دورہ بغداد
کردستان کی مقامی کونسل کے اراکین کی ایک ٹیم نے آزادی کے ریفرنڈم کے سلسلے میں عراقی وزیراعظم حیدر العبادی سے ملاقات کی ہے۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ گروہ عراقی حکام سے کردستان میں ریفرنڈم کے انعقاد کے سلسلے میں مذاکرات کے لئے بغداد آیا ہے۔

تا حال اس ملاقات کی جزئیات سامنے نہیں آئی ہیں۔ واضح رہے کہ کردستان کی مقامی پارلیمنٹ پچیس ستمبر کو ریفرنڈم منعقد کروانا چاہتی ہے لیکن اسے عراق کی مرکزی حکومت کی مخالفت کا سامنا ہے۔

امریکی حکومت نے بھی اس ریفرنڈم کو کچھ عرصے کے لئے ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ ریفرنڈم عملی اقدامات کے لئے نہیں بلکہ عوام کی رائے حاص کرنے کے لئے منعقد کیا جا رہا ہے کہ آیا وہ کردستان کی آزادی کے خواہں ہیں یا نہیں؟
 
https://taghribnews.com/vdcg3y9x7ak9un4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ