تاریخ شائع کریں2017 14 August گھنٹہ 19:32
خبر کا کوڈ : 279477

تکفیریوں گروہوں سے آشنائی کے سلسلے میں نشست

تکفیری ٹولہ ۴۰ سال پہلے افغانستان میں طالبان کی شکل میں ظاہر ہوا
تکفیری پاکستان میں دیوبند فرقے کی شکل میں موجود ہیں کہ جو جہادی فکر رکھتے ہیں اور اسی تفکر اور مکتب کے تحت ھندستان کے مسلمانوں کے ایک ٹولے نے بھی جہاد کا پرچم بلند کیا ہے
تکفیریوں گروہوں سے آشنائی کے سلسلے میں نشست
تکفیریوں کے مختلف گروہوں اور انکے مسائل سے آشنائی کے بارے میں عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے مرکزی دفتر میں ایک علمی نشست منعقد ہوئی۔
   
تقریب، خبر رساں ایجنسی﴿تنا﴾ کے مطابق، تکفیری گروہوں سے آشنائی، ان کے مسائل اور ان سے مقابلے کے مختلف طریقوں کے سلسلے میں عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے مرکزی دفتر میں ایک نشست منعقد کی گئی جس میں تکفیریوں کی تاریخ ،ان کی پیدائش اور دیگر عوامل کے بارے میں گفتگو ہوئی۔

گفتگو میں بیان کیا گیا کہ تکفیری ٹولہ ۴۰ سال پہلے افغانستان میں طالبان کی شکل میں ظاہر ہوا اور پھر اسے پوری دنیا میں توسیع دی گئی۔

اس نشست میں تکفیریوں کے افکار ونظریات کے بار ے میں بھی گفتگو کی گئی۔

نشست میں کہا گیا کہ تکفیریوں کے نظریات مشرقی ایشیا اور شمالی افریقہ کے ممالک میں پھیلائے گئے۔

تکفیری پاکستان میں دیوبند فرقے کی شکل میں موجود ہیں کہ جو جہادی فکر رکھتے ہیں اور اسی تفکر اور مکتب کے تحت ھندستان کے مسلمانوں کے ایک ٹولے نے بھی جہاد کا پرچم بلند کیا ہے اسی لئے مکتب دیوبند تکفیریت کا ایک بنیادی فرقہ شمار ہوتا ہے۔

اس نشست کے اختتام پر پاکستان اور ایران کے مشرقی شہروں میں تکفیریوں کے ظلم و قتل غارتگری پر مشتمل ایک فلم بھی دیکھائی گئی۔
https://taghribnews.com/vdcfe1d0ew6deja.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ