تاریخ شائع کریں2017 14 August گھنٹہ 15:50
خبر کا کوڈ : 279456

دنیا میں دہشت گردی کی سب سے زیادہ ذمہ دار سعودی حکومت ہے

امریکا کے قدامت پسند ٹیلی ویژن چینل، فاکس نیوز کی اپنی ایک غیر معمولی رپورٹ میں سعودی عرب پر کھل کر تنقید
چینل نے ریاض پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ پوری دنیا میں ہورہی دہشت گردی کا سب سے بڑا ذمہ دار ہے
دنیا میں دہشت گردی کی سب سے زیادہ ذمہ دار سعودی حکومت ہے
امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں دہشت گردی کی سب سے زیادہ ذمہ دار سعودی حکومت ہے۔

امریکا کے قدامت پسند ٹیلی ویژن چینل، فاکس نیوز نے جو امریکی انتظامیہ سے بیحد قریب ہے اپنی ایک غیر معمولی رپورٹ میں سعودی عرب پر کھل کر تنقید کی ہے۔

چینل نے ریاض پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ پوری دنیا میں ہورہی دہشت گردی کا سب سے بڑا ذمہ دار ہے۔

فاکس نیوز چینل نے اپنے پروگرام سوامپ واچ میں گیارہ ستمبر کے حملوں میں سعودی عرب کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب ہر ملک سے زیادہ دہشت گردانہ خطروں کا ذمہ دار ہے کہ جن سے آج دنیا دوچار ہے۔

فاکس نیوز نے سعودی حکمرانوں کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کی ترویج کا ذمہ دار قرار دیا اور یمن میں سعودی جارحیت پر تنقید کی۔

فاکس نیوز کی تنقید بھی اس ٹی وی چینل کی پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی ہے جس نے ماضی میں بارہا یمن میں سعودی جارحیت کا دفاع کیا تھا۔
 
https://taghribnews.com/vdccpoqie2bqm08.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ