تاریخ شائع کریں2017 14 August گھنٹہ 15:40
خبر کا کوڈ : 279454

صدر ڈاکتر روحانی کی جانب سے پاکستان کے یوم آزادی پر تہنیتی پیغام

صدرمملکت نے مزید کہا کہ وہ پاکستانی کی قیادت اور قوم کی صحت، فلاح اور کامیابی کے لئے دعاگو ہیں
واضح رہے کہ پاکستانی قوم آج اپنا 70واں جشن آزادی بھرپور طریقے سے منا رہی ہے اور اس حوالے سے ملک کے مختلف علاقوں میں جشن آزادی کی تقریبات جاری ہیں
صدر ڈاکتر روحانی کی جانب سے پاکستان کے یوم آزادی پر تہنیتی پیغام
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے یوم آزادی پاکستان کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پراسلامی جمہوریہ ایران کے صدرڈاکٹر حسن روحانی نے پاکستانی وزیراعظم، حکومت اور پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد دی.

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران اور پاکستان کے باہمی تعاون سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے جو دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہے.

صدر روحانی نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ آپ کے دور حکومت میں پاک،ایران تعلقات کی توسیع کے لئے اہم اقدامات کئے جائیں گے.

صدرمملکت نے مزید کہا کہ وہ پاکستانی کی قیادت اور قوم کی صحت، فلاح اور کامیابی کے لئے دعاگو ہیں.

واضح رہے کہ پاکستانی قوم آج اپنا 70واں جشن آزادی بھرپور طریقے سے منا رہی ہے اور اس حوالے سے ملک کے مختلف علاقوں میں جشن آزادی کی تقریبات جاری ہیں.
https://taghribnews.com/vdcamonuy49n0y1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ