تاریخ شائع کریں2017 14 August گھنٹہ 14:24
خبر کا کوڈ : 279436

مسلمان نوجوانوں کی یونین نے سوشل میڈیا پر سرگرمیاں شروع کردیں

آہستہ آہستہ ان گروہوں کو ہم ایران میں روشناس کرانا چاہ رہے ہیں تاکہ یہاں کے نوجوانوں سے بھی ان کا ایک رابطہ قائم ہوجائے
تقریبی مسلم جوانوں کی یونین کی شوریٰ کے رکن وحید یامین پور نے تقریب کے رپورٹر کو بتایا ہے کہ، سوشل سروس فراہم کرنے والے سافٹ ویئر ٹیلی گرام پر نوجوانوں کا یہ چینل دو زبانوں عربی و فارسی پر مشتمل ہے اور اس نے اپنا کام شروع کر دیا ہے
مسلمان نوجوانوں کی یونین نے سوشل میڈیا پر سرگرمیاں شروع کردیں
تقریبی مسلم جوانوں کی یونین کی شوریٰ کے رکن وحید یامین پور نے تقریب کے رپورٹر کو بتایا ہے کہ، سوشل سروس فراہم کرنے والے سافٹ ویئر ٹیلی گرام پر نوجوانوں کا یہ چینل دو زبانوں عربی و فارسی پر مشتمل ہے اور اس نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوانوں کی جانب سے اس کا اچھا استقبال ہوا ہے اور کچھ دن کے بعد انگریزی زبان کو بھی اس میں شامل کر دیا جائے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں اسلام سے متعلق جوانوں کے بہت سے گروہ سرگرم عمل ہیں اور ہم نے چاہا ہے کہ وہ کسی طرح آپس میں رابطے میں ہوں جبکہ آہستہ آہستہ ان گروہوں کو ہم ایران میں روشناس کرانا چاہ رہے ہیں تاکہ یہاں کے نوجوانوں سے بھی ان کا ایک رابطہ قائم ہوجائے اور ایک اتحاد کی صورت پیدا ہوجائے اور پھر مشترک کام انجام دیا جا ئے”۔

انھوں نے کہا کہ اس چینل سے مفید لٹریچر فراہم کیا جائے گا اور پوری دنیا کے مسلم جوانوں کی سرگرمیوں کی خبریں نشر ہوں گی ۔
https://taghribnews.com/vdcaeonui49n0y1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ