تاریخ شائع کریں2017 14 August گھنٹہ 13:58
خبر کا کوڈ : 279428

اس وقت تحریک پاکستان کا جذبہ بیدار کرنے کی ضرورت ہے

پاکستان کو ترقی، خوشحالی، استحکام اور مضبوطی تب حاصل ہو سکتی ہے جب ملک میں عادلانہ نظام کا نفاذ کیا جائے
ارض پاک کو آزاد ہوئے 70 برس ہو چکے ہیں لیکن اس طویل عرصے کا حساب اور احتساب نہیں کیا گیا کہ کس نے ملک کو کتنا فائدہ پہنچایا اور کس نے ملک کو کتنا نقصان پہنچایا؟
اس وقت تحریک پاکستان کا جذبہ بیدار کرنے کی ضرورت ہے
اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے  70 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے پیغام میں کہا ہے کہ وطن عزیز اس وقت تاریخ کے انتہائی نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔

انہوں نےکہا کہ اس وقت تحریک پاکستان کا جذبہ بیدار کرنے کی ضرورت ہے کہ جب پُرجوش عوامی جدوجہد سے تکمیل پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔

علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ موجود دور میں ملکی بقاء، استحکام اور تعمیر و ترقی کیلئے تمام طبقات کو مل کر سخت محنت اور جدوجہد کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ خارجی محاذ پر مسائل و مشکلات سے زیادہ اہم داخلی بحران اور مسائل ہیں جن میں سرفہرست امن و امان کا مسئلہ ہے، خاص منصوبہ بندی کے تحت ملک کو دہشتگردی اور لاقانونیت کی آگ میں جھونکا جا رہا ہے اور سوچی سمجھی سازش کے تحت مظلوم عوام کا قتل عام بھی جاری ہے۔

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ ارض پاک کو آزاد ہوئے 70 برس ہو چکے ہیں لیکن اس طویل عرصے کا حساب اور احتساب نہیں کیا گیا کہ کس نے ملک کو کتنا فائدہ پہنچایا اور کس نے ملک کو کتنا نقصان پہنچایا؟ ہمیں یوم آزادی کے موقع پر ان مسائل اور تلخ ماضی سے صرف نظر نہیں کرنا چاہیے بلکہ مسائل کے حل اور مشکلات کے خاتمے اور درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے نئے عزم کیساتھ جدوجہد کا آغاز کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو ترقی، خوشحالی، استحکام اور مضبوطی تب حاصل ہو سکتی ہے جب ملک میں عادلانہ نظام کا نفاذ کیا جائے، عدل و انصاف اور جرم و سزا کا قانون رائج کیا جائے، ظلم، ناانصافی، تجاوز، زیادتی اور طبقاتی تفریق کو ختم کیا جائے، توازن کی ظالمانہ پالیسیوں کو ختم کرکے فرقہ وارانہ تشدد اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ٹھوس، موثر، پائیدار اور مستقل اقدامات کئے جائیں۔

 
https://taghribnews.com/vdcb59b5wrhbzap.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ