تاریخ شائع کریں2017 14 August گھنٹہ 13:45
خبر کا کوڈ : 279427

بُرکینا فاسو کے ایک ریسٹورنٹ پر حملے میں 17 افراد ہلاک

پِک اَپ ٹرک میں سوار تین مسلح حملہ آور ترک ریسٹورنٹ میں داخل ہوئے اور وہاں موجود افراد پر فائرنگ شروع کردی
استنبول ریسٹورنٹ پر دہشت گرد حملے نے 17 افراد کی جانیں لیں جن کی قومیت کی شناخت ہونا باقی ہے، جبکہ واقعے میں 8 افراد زخمی ہوئے
بُرکینا فاسو کے ایک ریسٹورنٹ پر حملے میں 17 افراد ہلاک
مغربی افریقہ کے ملک بُرکینا فاسو کے ایک ریسٹورنٹ پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں 17 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق برکینا فاسو کی حکومت نے حملے میں متاثر ہونے والے افراد کی تعداد کی تصدیق کی۔

واقعے کے عینی شاہدین کے مطابق اتوار کی شام پِک اَپ ٹرک میں سوار تین مسلح حملہ آور ترک ریسٹورنٹ میں داخل ہوئے اور وہاں موجود افراد پر فائرنگ شروع کردی۔ حملے کے بعد حکومت کی جانب سے جوابی آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

جوابی کارروائی کے آغاز سے قبل پولیس نے علاقے میں موجود شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔

حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ 'استنبول ریسٹورنٹ پر دہشت گرد حملے نے 17 افراد کی جانیں لیں جن کی قومیت کی شناخت ہونا باقی ہے، جبکہ واقعے میں 8 افراد زخمی ہوئے'۔

وزیرِ رابطہ ریمس ڈینڈ جینو کا کہنا تھا کہ 'اب تک حملہ آوروں کی تعداد کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا'۔

دوسری جانب پیرامیڈیکل اسٹاف کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک ترک شہری بھی شامل ہے، جو ہسپتال کے راستے میں دم توڑ گیا۔

خیال رہے کہ حالیہ چند سالوں کے دوران برکینا فاسو میں شدت پسند گروپوں کی جانب سے متعدد دہشت گرد حملے سامنے آئے ہیں۔

گذشتہ سال دسمبر میں بھی ملک کے شمالی حصے میں واقع ایئربیس پر ہونے والے حملے میں ایک درجن کے قریب فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

برکینا فاسو کے ترک ریسٹورنٹ میں آج ہونے والا حملہ ہمسایہ ملک مالی کے دارالحکومت کے ہوٹل میں دہشت گرد حملے کے چند ہفتوں بعد سامنے آیا ہے۔

گذشتہ دنوں باکومو میں ہونے والے حملے میں 20 کے قریب افراد ہلاک ہوئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcauonu049n0y1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ