تاریخ شائع کریں2017 13 August گھنٹہ 13:52
خبر کا کوڈ : 279299

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

یمن میں انسانی بحران کے فوری خاتمے پر زور اور مسائل کے حل کے لئے سیاسی طریقوں کو بروئے کار لانے پر تاکید
اس ملاقات ميں فريقين نے يمن ميں سعودي فوجي اتحاد كے حملوں سے پيدا ہونے والے انساني الميے كے بارے ميں گفتگو كي
یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات
یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسما‏عیل ولد الشیخ نے تہران میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کی۔

اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن اسماعیل ولد الشیخ احمد نے دورہ تہران کے موقع پر ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقات میں یمن کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

اس ملاقات میں فریقین نے اس موقع پر یمن کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا.

انہوں نے یمن میں انسانی بحران کے فوری خاتمے پر زور اور مسائل کے حل کے لئے سیاسی طریقوں کو بروئے کار لانے کا مطالبہ کیا.

اس سے قبل یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسما‏عیل ولد الشیخ نے تہران میں ایران کے نائب وزیرخارجہ جابری انصاری سے ملاقات میں یمن کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی۔

اس ملاقات ميں فريقين نے يمن ميں سعودي فوجي اتحاد كے حملوں سے پيدا ہونے والے انساني الميے كے بارے ميں گفتگو كي. نائب ايرانی وزير خارجہ نے يمن پر سعودی عرب كے اتحاديوں كي طرف سے مسلط كردہ جنگ كے خاتمے كے لئے اقوام متحدہ كي كوششوں كی حمايت كی ہے.

انہوں نے يمن ميں طويل جنگ كی وجہ سے اشياء خوردونوش كي كمی سے پيدا ہونے والے انسانی بحران پر اپنی تشويش كا اظہار كرتے ہوئے يمن كے بحران كو سياسی طريقے سے حل كرنے پر زور ديا.

انہوں نے يمن كے عوام كي مشكلات كے خاتمے كے لئے اسلامي جمہوريہ ايران كي حمايت اور تعاون كا بھی اعلان كيا.

يمن كے بارے ميں اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كےخصوصی نمائندے يمن كے بحران كے خاتمے كے لئے ايرانی حكام سے ملاقات كے لئے تہران كے دورے پرہيں.
https://taghribnews.com/vdchwwniw23nqid.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ