تاریخ شائع کریں2017 13 August گھنٹہ 12:56
خبر کا کوڈ : 279282

کشمیر میں مزید تین نوجوان شہید

بانڈی پورہ کے علاقے حاجین میں پولیس کے قافلے پر حملہ/ زیناں پورا میں حملے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک
بھارتی فوج نے کارروائی کے دوران ایک مسجد بھی شہید کردی جبکہ دیگر 3 مکانات بھی تباہ کردیے
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں فورسز نے مبینہ مقابلے میں تین نوجوانوں کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں فورسز نے مبینہ مقابلے میں تین نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ عسکریت پسندوں کے حملے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ 

بھارتی فوج نے کارروائی کے دوران ایک مسجد بھی شہید کردی جبکہ دیگر 3 مکانات بھی تباہ کردیے۔

ادھر شوپیاں کے ضلع زیناں پورا میں عسکریت پسندوں کے حملے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک اور کیپٹن سمیت 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔

زرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے شوپیاں کے ضلع زیناں پورا کے گاؤں آونیرا کا محاصرہ کرکے آپریشن شروع کیا کہ اس دوران ان پر فائرنگ شروع ہوگئی۔ جھڑپ کے دوران 2 بھارتی فوجی مارے گئے اور کیپٹن سمیت 6 زخمی ہوگئے۔

شوپیاں میں اس محاصرے اور آپریشن کے خلاف کشمیری مظاہرین کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی۔

اس موقع پر فورسز نے نہتے مظاہرین پر پیلٹ گنز سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب بانڈی پورہ کے علاقے حاجین میں بھی پولیس کے قافلے پر حملہ ہوا جس میں تین اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ کشمیر میں گزشتہ ماہ فورسز نے مشکوک کارروائیاں کرتے ہوئے 33 نوجوانوں کو شہید اور 565 کو زخمی کردیا۔
https://taghribnews.com/vdcjohe88uqea8z.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ