تاریخ شائع کریں2017 12 August گھنٹہ 15:33
خبر کا کوڈ : 279149

غزہ کا محاصرہ ختم کیے جانے کا مطالبہ

غزہ کے مکینوں کے حقوق کی ذمہ داری غاصب اسرائیل پر عائد ہوتی ہے
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر کی ترجمان روینا شمداسانی نے کہا کہ بجلی کے بار بار کے تعطل نے غزہ کے مکینوں خاص طور سے کمزور طبقات کی زندگی اجیرن کردی ہے
غزہ کا محاصرہ ختم کیے جانے کا مطالبہ
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر کی ترجمان روینا شمداسانی نے غزہ کا محاصرہ ختم کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

روینا شمداسانی نے غزہ پٹی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی قوانین کے تحت غاصب قوت کے طور پر غزہ کے مکینوں کے حقوق کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوتی ہے۔

انسانی حقوق کمشنر کی ترجمان نے غزہ پٹی میں بجلی کی فراہمی میں تعطل، بنیادی سہولتوں اور طبی خدمات کے فقدان اور پینے کا صاف پانی میسر نہ ہونے کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پرسخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بار بار کے تعطل نے غزہ کے مکینوں خاص طور سے کمزور طبقات کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

صیہونی حکومت نے سن دوہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور اس علاقے میں ایندھن، غذائی اشیا، اور تعمیراتی سازو سامان کی ترسیل پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcba9b59rhbz8p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ