تاریخ شائع کریں2017 12 August گھنٹہ 14:34
خبر کا کوڈ : 279128

مصر: ٹرینوں کا خوفناک تصادم 44 افراد جاں بحق 180 زخمی

مصری حکام کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے
مصری حکام کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے
مصر: ٹرینوں کا خوفناک تصادم  44 افراد جاں بحق 180 زخمی
 مصر میں دو ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 44 افراد جاں بحق اور 180 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق مصر کے ساحلی شہر اسکندریہ کے قریب دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 44 افراد ہلاک اور 180 سے زائد زخمی ہوگئے۔

مصری حکام کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور بوگیاں کاٹ کر زخمیوں اور لاشوں کو نکالا جارہا ہے۔

مصری ریلوے اتھارٹی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ضلع خورشید کے ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ٹرین کو پیچھے سے آنے والی دوسری ٹرین نے ٹکر ماردی جو قاہرہ سے اسکندریہ جارہی تھی۔

ٹکر مارنے والی ٹرین کے ڈرائیور نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے جس سے تفتیش کی جارہی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ٹرین خراب ہونے کی وجہ سے خورشید اسٹیشن پر کھڑی تھی جب کہ عینی شاہدین نے بھی ٹرین کی حالت کو کافی خستہ حال قرار دیا۔ 

 
https://taghribnews.com/vdcir3arvt1ayz2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ