تاریخ شائع کریں2017 12 August گھنٹہ 14:30
خبر کا کوڈ : 279126

پاکستان کے سابق وزیراعظم کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کی درخواست

نواز شریف نے اپنی نااہلی کو سازش قرار دیا ہے اور وہ مسلسل سپریم کورٹ پر سازش کرنے کا الزام لگا رہے ہیں
سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں نااہل ہونے والے سابق وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے
پاکستان کے سابق وزیراعظم کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کی درخواست
سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت اور ان کی تقاریر نشر کرنےپر پابندی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں نااہل ہونے والے سابق وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ نواز شریف نے اپنی نااہلی کو سازش قرار دیا ہے اور وہ مسلسل سپریم کورٹ پر سازش کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم کی تقاریر توہین عدالت اور غداری کے زمرے میں آتی ہیں، سپریم کورٹ نواز شریف کے تقاریر نشر کرنے پر پابندی لگائے اور ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔
https://taghribnews.com/vdcgxy9x3ak9uq4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ