تاریخ شائع کریں2017 10 August گھنٹہ 13:34
خبر کا کوڈ : 278933

عمران خان کو توہین عدالت پر شوکاز نوٹس جاری

عمران خان نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی فرد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کا اختیار صرف سپریم کو
عمران خان نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی فرد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کا اختیار صرف سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کو ہے
عمران خان کو توہین عدالت پر شوکاز نوٹس جاری
 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین عدالت سے متعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے سابق بانی رکن اکبر ایس بابر نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی پٹیشن دائر کی تھی، انھوں نے نومبر 2014 میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ لینے کے معاملے پر بھی ایک درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کر رکھی ہے۔

الیکشن کمیشن نے رواں برس جنوری میں عمران خان کو کمیشن کے خلاف 'ہتک آمیز' بیان دینے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔

تاہم عمران خان نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی فرد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کا اختیار صرف سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کو ہے۔

الیکشن کمیشن نے گذشتہ ماہ 25 جولائی کو عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 10 اگست تک ملتوی کی تھی۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار (ر) رضا خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ نے آج (10 اگست کو) عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے عمران خان کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا اور قرار دیا کہ الیکشن کمیشن توہین عدالت کی کاروائی کا اختیار رکھتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 23 اگست کو جواب طلب کرلیا، بعدازاں کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وکیل شاہد گوندل نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کے توہین عدالت کے اختیار کو چیلنج کیا تھا، ہمارے ابتدائی اعتراضات پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنایا ہے، ہم اس فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔

شاہد گوندل نے کہا کہ سینئر وکیل بابر اعوان تفصیل میں بتا چکے ہیں کہ الیکشن کمیشن کے پاس توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کا اختیار نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے نواز شریف کی کرپشن کو للکارہ ہے، وہ اداروں پر یقین رکھتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcbfwb5frhbz9p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ