تاریخ شائع کریں2017 10 August گھنٹہ 13:09
خبر کا کوڈ : 278932

شام اپنی کامیابی کے نزدیک پہنچ چکا ہے

شام دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مکمل کامیابی کے نزدیک پہنچ چکا ہے اور کامیابی کے علاوہ دوسرا کوئی آپشن موجود نہیں
المقداد نے مزید کہا کہ شام اپنی اصل حالت میں باقی رہے گا اور اسکے ٹکڑے نہیں کئے جاسکتے اور یہ موضوع حتمی اور قطعی ہے
شام اپنی کامیابی کے نزدیک پہنچ چکا ہے
شام کے نائب وزیر خارجہ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ان کا ملک دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مکمل کامیابی کے نزدیک پہنچ چکا ہے بعض ممالک کی جانب سے دہشتگردوں کی حمایت کئے جانے کی خبر دی ہے۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے تاکید کی ہے کہ شام کی فوج اور اسکے اتحادیوں نے دہشتگردوں کے خاف جتنی بھی کامیابیاں حاص کی ہیں وہ ہمارے فخر و سربلندی کا باعث ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور کوئی چیز بھی ان کامیابیوں کا راستہ نہیں روک سکتی۔ ملک دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مکمل کامیابی کے نزدیک پہنچ چکا ہے اور کامیابی کے علاوہ دوسرا کوئی آپشن موجود نہیں ہے۔

المقداد نے مزید کہا کہ شام اپنی اصل حالت میں باقی رہے گا اور اسکے ٹکڑے نہیں کئے جاسکتے اور یہ موضوع حتمی اور قطعی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم صرف شام کی وحدت کے قائل نہیں بلکہ چاہتے ہیں کہ پوری عرب امت کے درمیان وحدت اور بھائی چارے کی فضا قائم ہو۔

فیصل المقداد نے کہا کہ شام کے عوام اپنی ملک کی نابودی نہیں چاہتے بلکہ وہ دہشتگردی کے خلاف سنجیدہ اقدامات کے خواہاں ہیں بنا برایں یہ کامیابی کہ جس کے لئے ہمارے عوام اپنا خون بہا رہے ہیں یہ ضرور حاصل ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شام کو خطرناک دشمن کا سامنا ہے اور بعض ممالک شام میں موجود دہشتگردوں کی حمایت کر رہے ہیں۔ لیکن آج دہشتگردوں کے حامی ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کر رہے ہیں اور دہشتگردوں کی حمایت کے سلسلے میں ایک دوسرے کے کردار کو فاش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شام کی حکومت اور سرکاری میڈیا نے سات سال پہلے ہی قطر اور سعودی عرب کی جانب سے دہشتگردوں کی حمایت کئے جانے کی خبر دی تھی لیکن آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ ان کا سرغنہ امریکہ خود ہی قطر سے تقاضہ کر رہا ہے کہ وہ دہشتگردوں کی حمایت کرنا چھوڑ دے۔
 
https://taghribnews.com/vdcaeanuu49n0o1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ