تاریخ شائع کریں2017 10 August گھنٹہ 12:40
خبر کا کوڈ : 278924

سعودی ولیعہد کی عراق کتے وزیر پٹرولیم سے ملاقات

سعودی ولیعہد نے عراق کے وزیر پٹرولیم سے ملاقات میں کہا ہے کہ ان کا ملک بغداد سے ہمہ جانبہ تعلقات کی توسیع چاہتا ہے
ملاقات میں دو طرفہ امور خاص طور پر اقتصاد، سرحدوں کو دوباراہ کھولنے، تجارتی مبادلے کی حوصلہ افزائی اور سعودی عرب کی جانب سے عراق کے خاص شعبوں میں سرمایہ گذاری پر گفتگو کی گئی
سعودی ولیعہد کی عراق کتے وزیر پٹرولیم سے ملاقات
سعودی ولیعہد نے عراق کے وزیر پٹرولیم سے ملاقات میں کہا ہے کہ ان کا ملک بغداد سے ہمہ جانبہ تعلقات کی توسیع چاہتا ہے۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے عراق کے وزیر پٹرولیم جبار اللعیبی سے ملاقات میں عراق میں امن و ثبات کو سعودی عرب کے لئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا اراداہ ہے کہ ہم عراق کے ساتھ اپنے تعلقات کو ہر سطح پر مستحکم کریں۔

ملاقات میں دو طرفہ امور خاص طور پر اقتصاد، سرحدوں کو دوباراہ کھولنے، تجارتی مبادلے کی حوصلہ افزائی اور سعودی عرب کی جانب سے عراق کے خاص شعبوں میں سرمایہ گذاری پر گفتگو کی گئی۔

اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے مستحکم تعلقات پر زور دیا گیا اور تیل کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں اس پر متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ممالک تیل کی عالمی منڈی میں قیمتوں میں توازن پیدا ہونے تک اپنی پیداوار میں کمی کر دیں گے،۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی، وزیر داخلہ قاسم الاعرجی اور معروف رہنما مقتدیٰ صدر بھی گذشتہ چند دنوں کے دوران سعودی عرب کا دورہ کر چکے ہیں۔
 
https://taghribnews.com/vdcb5wb5arhbz9p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ