تاریخ شائع کریں2017 8 August گھنٹہ 13:01
خبر کا کوڈ : 278612

روھنگیا کے مسلمان مکمل محاصرے میں

میانمار کی فورسز نے صوبہ راخین کے مسلمانوں کا مکمل محاصر کر لیا ہے اور غذا اور دواؤں کی ترسیل میں رکاوٹ بن گئے ہیں۔
بودھ مت گروہ او ر میانمار کی فورسز نے راتیدائونگ کے داخلی راستے کو زنجیر سے باندھ کر تالالگا دیا ہے اور روھینگیا مسلمان بغیر غذا اور دوا کے انکے محاصرے میں ہیں
روھنگیا کے مسلمان مکمل محاصرے میں
میانمار کی فورسز نے صوبہ راخین کے مسلمانوں کا مکمل محاصر کر لیا ہے اور غذا اور دواؤں کی ترسیل میں رکاوٹ بن گئے ہیں۔
 
تقریب، خبررساں ایجنسی ﴿تنا﴾ کے مطابق، میانمار کی فورسز نے صوبہ راخین کے مشرقی شہر راٹیدائونگ میں مسلمانوں کے شہر سے خروج اور ایک دوسرے سے ملنے پر پابندی عائد کردی اور اس علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے ہیں۔

اخباری رپورٹروں کے مطابق، بودھ مت گروہ او ر میانمار کی فورسز نے راتیدائونگ کے داخلی راستے کو زنجیر سے باندھ کر تالالگا دیا ہے اور روھینگیا مسلمان بغیر غذا اور دوا کے انکے محاصرے میں ہیں۔

اسی طرح اس علاقے میں بودھ تاجروں کو مسلمانوں سے معاملات کرنے سے روک دیا ہے اور کہا ہے کہ اس حکم کی خلاف ورزی کی سخت سزا بھگتنا پڑے گی۔

اس شہر میں مسلمانوں کے خلاف یہ متعصبانہ رویہ ایک بودھ شہری کے غائب ہونے کے بعد کیا گیا ہے اور اس کی گم شدگی کا الزام مسلمانوں کے اوپر لگایا گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfycd00w6deva.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ