تاریخ شائع کریں2017 8 August گھنٹہ 11:12
خبر کا کوڈ : 278579

کشمیر میں ایک بار پھر فوج کے ہاتھوں متعدد جوان قتل

کشمیری جوانوں کے قتل پر ضلع پلوامہ اور کپواڑہ میں مکمل شٹرڈاؤن رہا اور بھارتی حکومت کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا
کشمیری جوانوں کے قتل پر ضلع پلوامہ اور کپواڑہ میں مکمل شٹرڈاؤن رہا اور بھارتی حکومت کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا
کشمیر میں ایک بار پھر فوج کے ہاتھوں متعدد جوان قتل
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران مزید 6 کشمیری جوانوں کی جان لے لی۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق 5 کشمیریوں کو ضلع کپواڑہ کے علاقے ماچھل میں جبکہ ایک نوجوان کو ضلع پلوامہ میں مارا گیا۔ بھارتی فورسز نے ماچھل کے علاقے میں ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کیا اور اس دوران پانچ نوجوان مارے گئے۔

اس کے علاوہ پلوامہ میں بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا اور اس دوران ایک نوجوان کی جان چلی گئی۔

شہید نوجوان کی شناخت عمر کے نام سے ہوئی۔ کشمیری جوانوں کے قتل پر ضلع پلوامہ اور کپواڑہ میں مکمل شٹرڈاؤن رہا اور بھارتی حکومت کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا۔

بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے گولیاں، چھرے اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ ریاستی انتظامیہ نے مظاہروں کو روکنے کے لیے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی معطل کردی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی فورسز نے امرگڑھ کے علاقے میں تین کشمیری جوانوں کو شہید کردیا تھا جس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور شمالی کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔
https://taghribnews.com/vdchq6niw23nqmd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ