تاریخ شائع کریں2017 7 August گھنٹہ 14:44
خبر کا کوڈ : 278482

فلسطین اور کشمیر میں جاری جارحیت پر اقوام عالم کی بے حسی لمحہ فکریہ ہے

تمام اہل سنت جماعتوں نے مشترکہ طور پر عزت رسول ص کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کردیا
دنیا کے تمام ممالک کے عوام جانتے ہیں کہ اہلسنت اکابرین نے دہشتگردوں کیخلاف نہ صرف علم جہاد بلند کیا بلکہ بہت سے علماء کرام نے قربانیاں دیں
فلسطین اور کشمیر میں جاری جارحیت پر اقوام عالم کی بے حسی لمحہ فکریہ ہے
مرکزی جماعت اہلسنت کے امیر نے کہا ہے کہ فلسطین اور کشمیر میں عرصہ دراز سے جارحیت جاری ہے مگر مسلم حکمران اور اقوام عالم کی بے حسی لمحہ فکریہ ہے۔

تقریب نیوز نے اسلام ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عرفان شاہ مشہدی نے کہا دنیا کے تمام ممالک کے عوام جانتے ہیں کہ اہلسنت اکابرین نے دہشتگردوں کیخلاف نہ صرف علم جہاد بلند کیا بلکہ بہت سے علماء کرام نے قربانیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں کوشش کر رہے ہیں کہ اہلسنت کی تمام جماعتوں کا اتحاد ممکن ہو اگر ایسا ممکن نہ ہوا تو الیکشن میں صحیح راسخ العقیدہ امیدواروں کو سپورٹ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال عزت رسول (ص) کانفرنس کے بعد بہت سے سیاسی رہنماؤں نے ہمیں اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت دی مگر ہم نے یہ کہہ کر ٹھکرا دی کہ ہم سیاسی نہیں مذہبی لوگ ہیں اور مذہب کیلئے کام کرنے میں اکتفا کرتے ہیں۔

عرفان شاہ مشہدی نے 22 اکتوبر کو لاہور ناصر باغ میں عزت رسول (ص) کانفرنس کے انعقاد کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع پر مرکزی جماعت اہلسنت صوبہ پنجاب کے امیر علامہ قاضی عبدالغفار، علامہ پیر مظفر حسین شاہ، مولانا اویس نورانی، فاروق احمد سعیدی سمیت ضلعی عہدیداران شریک تھے۔
https://taghribnews.com/vdcaaanuu49n0y1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ