تاریخ شائع کریں2017 5 August گھنٹہ 13:40
خبر کا کوڈ : 278211

ملائیشا کے معاون وزیر اعظم کی شیعہ سنی اتحاد کے تعاون کی یقین دہانی

اگر چہ ہم مختلف فرقوں سے تعلق رکھتے ہیں لیکن ایک خدا اور کتاب ہدایت پر ایمان رکھتے ہیں
ملائیشاکے وزیر اعظم کے معاون احمد زاھد حمیدی نے ۳۷ ممالک کی ایک کانفرنس سے خطاب کیا اور قرآن کو مسلمانوں کے مختلف فرقوں کے درمیان وحدت کا عامل قرار دیا
ملائیشا کے معاون وزیر اعظم کی شیعہ سنی اتحاد کے تعاون کی یقین دہانی
ملائیشا کے وزیراعظم کے معاون نے شیعہ اور اہل سنت کو اسلام کے دو بڑے فرقوں سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ“اسلام کی خاطر اپنے اختلافات کو فراموش کریں اور اتحاد اور تعاون کی فضا قائم کریں تاکہ لوگوں کے درمیان منفی اثرات ختم ہو سکیں” 
 
تقریب، خبررساں ایجنسی ﴿تنا﴾ کے مطابق، ملائیشاکے وزیر اعظم کے معاون احمد زاھد حمیدی نے ۳۷ ممالک  کی ایک کانفرنس سے خطاب کیا اور قرآن کو مسلمانوں کے مختلف فرقوں کے درمیان وحدت کا عامل قرار دیا اور کہا کہ “ دنیا میں امن و صلح ہمارا ہدف ہے”۔

انھوں نے کہا ہے کہ“اگر چہ ہم مختلف فرقوں سے تعلق رکھتے ہیں لیکن ایک خدا اور کتاب ہدایت پر ایمان رکھتے ہیں”۔

اخبار، سن ڈیلی اور فری ملائیشیا ٹوڈے کے مطابق، انھوں نے کہا ہے کہ“عالمی امن اور تعاون کو اسلامی مذاہب میں اختلاف کی جگہ آنا چاہیے ”۔

انھوں نے کہا ہے کہ“بجائے یہ کہ ہم خود کو سنی یا شیعہ تصور کریں اس جانب دیکھنا چاہیے کہ ہمارے مذہب کی وجہ سے اسلام کا مذاق نا اُڑایا جائے، لہذا ایک دوسرے سے تعاون کیا جانا چاہئے”۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ“اسلامی ممالک کوچاہیے کہ وہ صہیونی حکومت کا دارلحکومت بیت المقدس منتقل نا کرنے دیں”۔

انھوں نے اسرائیلی حکومت کی فلسطینیوں کے خلاف متعصبانہ کاروائیوں کے بارے میں کہا ہے کہ“ہم ہمیشہ فلسطینی ملت کی حمایت کرتے رہے ہیں گے”۔

انھوں نے کہا ہے کہ“ہم خود مختار فلسطینی حکومت کو رسمی سمجھتے ہیں اور فلسطینوں کو اپنی حکومت کے تعین میں مستقل جانتے ہیں”۔
https://taghribnews.com/vdca6anu649n0u1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ