QR codeQR code

موصل میں کی ۵ جرمن داعشی خواتین گرفتار

جرمن اخبار ” ولٹ“ نے اس بارے میں بتایا کہ ان میں ایک ١٦ سالہ طلبہ ہے کہ جس تعلق ساکسونیا جرمن سے ہوگا

19 Jul 2017 گھنٹہ 19:19

گرفتار ہونے والی خواتین کے مطابق وہ داعش کی پولیس میں کام کرتی تھیں، انھوں نے بتایا کہ ان میں ۵ کا تعلق جرمن اور باقی کا ترکی اور کینڈا اور چیچنیا سے ہے


عراقی افواج نےموصل میں ۲۰ داعشی خواتین کو حراست میں لے لیا ہے جن میں ۵ کا تعلق جرمنی سے بتایا جاتا ہے۔

تقریب، خبر رساں ایجنسی ﴿تنا﴾ کے مطابق، انسداد دہشتگردی فورس کے ایک افسر نے خبر دی ہے کہ ان کی فورس نے موصل میں ایک ٹنل سے کچھ غیر ملکی خواتین کو پکڑا ہے کہ جو خود کش بمبارتھیں۔ 

انھوں نے بتایا کہ گرفتار ہونے والی خواتین کے مطابق وہ داعش کی پولیس میں کام کرتی تھیں، انھوں نے بتایا کہ ان میں ۵ کا تعلق جرمن اور باقی کا ترکی اور کینڈا اور چیچنیا سے ہے، جرمن اخبار ” ولٹ“ نے اس بارے میں بتایا کہ ان میں ایک ١٦ سالہ طلبہ ہے کہ جس تعلق ساکسونیا جرمن سے ہوگا۔ 

جرمنی کے ایک ٹی وی چینل دویچہ ولہ  نے اس پکڑی جانے والی لڑکی کے بارے بتایا کہ وہ لڑکی ایک اسپنر کے عنوان سے داعش کے لئے کام کر رہی تھی۔

اس خبر کے مطابق اس لڑکی کا تعلق برلن سے ہے اور جرمنی زبان کے علاوہ اسے عربی کے چند کلمات آتے ہیں، وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد داعش سے منسلک ہو گئی تھی۔

ادھر عراقی جنگ کے خبری ذرائع نے آج ایک بیانیہ جاری کیا ہے کہ جس میں داعشی گروہ پر گذشتہ رات گئے فضائی حملے میں تلعفر میں ۴۷ دہشت گردوں کی ہلاکت کی خبر دی گئی ہے

اس بیانیہ میں کہا گیا ہے کہ شاہی گارڈز کے ایک اور فضائی حملے میں داعشیوں کا جانی اور مالی نقصان ہوا  کہ جس میں تلعفر میں ١۸ داعشی دہشت گردوہلاک اور المحلبیہ میں ۵ گاڑیاں تباہ ہوئیں۔

دوسری جانب شہدائے اسپایکر کی لاشیں تلاش کرنے والی کمیٹی نے عراق میں ١۸ اجساد پر مشتمل ایک اور اجتماعی قبر تکریت کے علاقے میں  دریافت کی ہے۔

اب تک ۸۲۸ جسد کہ جنھیں داعشی دہشت گردوں نے اجتماعی طور پر قتل کیا تھا، جن میں ۵۲۸ اجساد کی دین این ائے کے ذریعے سے شناسائی کے بعد ان کے خاندانوں کی تحویل میں دیا جاچکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 275893

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/275893/موصل-میں-کی-۵-جرمن-داعشی-خواتین-گرفتار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com