تاریخ شائع کریں2017 19 July گھنٹہ 19:08
خبر کا کوڈ : 275892

صہیونی حکومت اسلامی و مسیحی مقدسات کی حفاظت کرے

صہیونی حکومت کے مسجد اقصیٰ اور اسکے اطراف کے علاقوں میں کئے جانے والے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں
کمیشن نے اس بنیاد پر کہ یونسکو نے مسجد اقصیٰ اور حرم شریف کو اسلامی میراث اور عالمی آثار قدیمہ میں شامل کر لیا ہے، کہا کہ”صہیونی حکومت کے مسجد اقصیٰ اور اسکے اطراف کے علاقوں میں کئے جانے والے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں“۔
صہیونی حکومت اسلامی و مسیحی  مقدسات کی حفاظت کرے
انسانی حقوق کے مستقل کمیشن نے غاصب صہیونی حکومت سے اسلامی مقدسات کی حرمت کی پابندی کا مطالبہ کر دیا.
 
تقریب، خبر رساں ایجنسی ﴿تنا﴾ کے مطابق، اسلامی تعاون تنظیم سے وابستہ حقوق بشر کے مستقل کمیشن نے صہیونی حکومت کے مسجد اقصیٰ پر مسلسل  حملات میں اضافے کی جانب اشارہ کیا اور مسجد میں جھڑپ کو بحران کا سبب قرار دیا اور صہیونی حکومت سے کہا ہے کہ وہ اسلامی و مسیحی  مقدسات کی حفاظت کریں۔

کمیشن نے اس بنیاد پر کہ یونسکو نے مسجد اقصیٰ اور حرم شریف کو اسلامی میراث اور عالمی آثار قدیمہ میں شامل کر لیا ہے، کہا کہ”صہیونی حکومت کے مسجد اقصیٰ اور اسکے اطراف کے علاقوں میں کئے جانے والے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں“۔

اسی طرح کمیشن نے اقوام متحدہ سے منسلک ممالک بالخصوص اسلامی کو مسجد اقصیٰ اور وہاں کی مظلوم فلسطینی عوام کے حقوق کے لئے، مشترکہ جدوجہد کرنے کو کہا ہے ۔
https://taghribnews.com/vdccopqii2bqm48.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ