QR codeQR code

ایران کے 12ویں صدر کی تقریب حلف برداری 5 اگست کو منعقد کی جائے گی

تین گھنٹے کی تقریب میں قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا خصوصی پیغام بھی پڑھ کر سنایا جائے گا

15 Jul 2017 گھنٹہ 17:09

5 اگست ہفتہ کی شام میں منعقد ہونے والی تقریب میں ایرانی منتخب صدر 'حسن روحانی' اور ایرانی مجلس (پارلیمنٹ) کے اسپیکر 'علی لاریجانی' تقریر کریں گے


اسلامی جمہوریہ ایران کے 12ویں صدر کی تقریب حلف برداری 5 اگست کو منعقد کی جائے گی جس میں قائد اسلامی انقلاب کا خصوصی پیغام بھی پڑھ کر سنایا جائے گا.

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے 12ویں صدر ڈاکٹر 'حسن روحانی' کی تقریب حلف برداری 5 اگست کو منعقد کی جائے گی اور اس تین گھنٹے کی تقریب میں قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا خصوصی پیغام بھی پڑھ کر سنایا جائے گا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندے غلامرضا کاتب نے کہا کہ 5 اگست ہفتہ کی شام میں منعقد ہونے والی تقریب میں ایرانی منتخب صدر 'حسن روحانی' اور ایرانی مجلس (پارلیمنٹ) کے اسپیکر 'علی لاریجانی' تقریر کریں گے.

انہوں نے کہا کہ مجلس میں صدارتی حلف برداری سے پہلے ایران کے سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ العظمی 'سید علی خامنہ ای' کے دفتر کے سربراہ 'محمد مہدی گلپایگانی' ایران کے منتخب صدر کو باضابطہ صدارتی حکم نامہ کو پیش کریں گے.

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی وزارت خارجہ کی دعوت کے ساتھ مختلف ممالک کے مہمانوں تین گھنٹے تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے.

واضح رہے کہ ایرانی پارلیمنٹ میں منتخب صدر کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا جائے گا اور اس کے بعد صدر مملکت کے پاس اپنی کابینہ کے وزرا کو مجلس کے سامنے پیش کرنے کے لئے دو ہفتوں کی مہلت ہوگی جس کے بعد پارلیمنٹ کے اراکین ایک ہفتہ کے اندر نامزد وزرا کی اہلیت کا جائزہ لیں گے اور اس کے بعد اعتماد ووٹ حاصل کرنے کا اجلاس رکھا جائے گا.

 


خبر کا کوڈ: 275325

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/275325/ایران-کے-12ویں-صدر-کی-تقریب-حلف-برداری-5-اگست-کو-منعقد-جائے-گی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com