تاریخ شائع کریں2017 10 July گھنٹہ 11:45
خبر کا کوڈ : 274613

صیہونیوں کے دبائو کے باوجود، برطانیہ میں فلسطینوں کی تصاویری نمائش

تصاویر کی نمائش، فسلطینیوں کے مسائل اور ان پر غاصب اسرائیل کی جانب سے ہونے والے ظلم کی عکاس تھی
تصاویر کی نمائش، فسلطینیوں کے مسائل اور ان پر غاصب اسرائیل کی جانب سے ہونے والے ظلم کی عکاس تھی
صیہونیوں کے دبائو کے باوجود، برطانیہ میں فلسطینوں کی تصاویری نمائش
صیہونیوں کے دبائو کے باوجود برطانیہ میں فلسطینیوں کے بارے میں تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق صیہونیوں کے دبائو کے باوجود برطانیہ میں فلسطینیوں کے بارے میں تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں برطانوی شہری اور برطانیہ میں موجود فلسطینوں نے شرکت کی۔

ہفتے کے روز لندن کے مرکز میں واقع ملکہ الیزابتھ دوم، ہال میں، فلسطینوں کے بارے میں تصاویر کی نمائش منعقد ہوئی جو اتوار تک جاری رہی۔

تصاویر کی نمائش، فسلطینیوں کے مسائل اور ان پر غاصب اسرائیل کی جانب سے ہونے والے ظلم کی عکاس تھی، اس پروگرام میں فلسطینیوں کی حمایت میں تقاریر، تاریخی پس منظر اور دوسرے ثقافتی پروگرامز شامل تھے۔

اقصیٰ کے دوست، نامی تنظیم کے صدر اسماعیل باتیل نے اخباری رپوٹرز سے گفتگو کرتے ہو ئے بتایا کہ بعض برطانوی وزرا اسرائیل کے دباو کی وجہ سے اس نمائش کے انعقاد کو روکنا چاہ رہے تھے۔

انھوں نے مزید کہاکہ ’’ اسرائیل کیجانب سے نمائش میں رکاوٹ کے لئے دباو کا سلسلہ برطانیہ کے وزیراعظم تک گیا۔

انھوں نے تاکید کی کہ ہماری انجمن اس مسلئے میں شفاف ہے اور بین الاقوامی قوانین کے تحت ہمارا ہدف یہ ہے کہ فلسطین پر قبضہ تمام ہو اور اس تصاویری نمائش کا ہدف لوگوں کو فلسطینی عوام کی خستہ حالی اور کسما پُرسی سے آگاہ کرنا تھا۔
https://taghribnews.com/vdccs0qi12bqme8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ