>> آیت اللہ اراکی کا استبنول میں الہیات کالج اور مرمرہ یونیورسٹی کا دورہ | تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
تاریخ شائع کریں2017 5 July گھنٹہ 15:50
خبر کا کوڈ : 274043

آیت اللہ اراکی کا استبنول میں الہیات کالج اور مرمرہ یونیورسٹی کا دورہ

ایران میں دینی علمی مراکز میں بہت پشترفت ہوئی ہے اور وہ اس پیشرفت علمی کو ترکی منتقل کرنے پر آمادہ ہیں
ایران میں دینی علمی مراکز میں بہت پشترفت ہوئی ہے اور وہ اس پیشرفت علمی کو ترکی منتقل کرنے پر آمادہ ہیں
آیت اللہ اراکی کا استبنول میں الہیات کالج  اور مرمرہ یونیورسٹی کا دورہ
تقریب، خبر رساں ایجنسی (تنا) کے مطابق ، آیت اللہ اراکی نے اپنے ترکی کے حالیہ دورے میں استبول کے کالج  الھیات اور جامعہ مرمرہ کا دور کیا اور جامعہ کے معاون  جناب ’’ محمت توپراک ‘‘ سے ملاقات کی اور اہم امورپر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں انھوں نے  ایران اور ترکی کی جامعات کی ثقافتی اور علمی روابط میں تقویت کی تاکید کی اور کہا کہ ’’ ہم بہت سے علمی امور میں ایک دوسرے سے تعاون کر سکتے ہیں ‘‘.

انھوں نے مزید کہاکہ ’’ ایران میں دینی علمی مراکز میں بہت پشترفت ہوئی ہے اور وہ اس پیشرفت علمی کو ترکی منتقل کرنے پر آمادہ ہیں ‘‘۔

انھوں نے کہاکہ ’’ہمیں امید ہے کہ دونوں ممالک  میں  علم کے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون برقرار ہو، انھوں نے مزید کہا کہ ،علمی تعاون کے علاوہ دنوں ملکوں کے طلاب اور اساتذہ کے تبادلے کا امکان بخوبی موجود ہے ‘‘۔

جناب محمت توپراک نے سب سے پہلے کالج کاتعارف کرایا اور اس کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ’’ یہ کالج اب تک تین شعبوں میں ۵۰۰۰ طلاب کو تعلیم دے رہا ہے اور طلاب تاریخ اسلام ،فلسفہ علاوہ مختلف شعبوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔
https://taghribnews.com/vdcjxxe8tuqeayz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ