تاریخ شائع کریں2016 18 February گھنٹہ 11:30
خبر کا کوڈ : 222180

یمن میں خطرناک انسانی صورت حال کے بارے میں خبردار

یمن میں خطرناک انسانی صورت حال کے بارے میں خبردار
یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد الشیخ احمد نے یمن کا بحران جاری رہنے اور ایک انسانی المیہ رونما ہونے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
یمن میں خطرناک انسانی صورت حال کے بارے میں خبردار

اسکائی نیوز کے مطابق اسماعیل ولد الشیخ احمد نے بدھ کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو یمن کے بارے میں پیش کی گئی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بحران یمن کے فریقوں کے درمیان پائے جانے والے گہرے اختلافات مذاکرات کے نئے دور کے انعقاد میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

اسماعیل ولد الشیخ احمد نے یمن میں خطرناک انسانی صورت حال کے بارے میں خبردار کیا اور تمام فریقوں سے اپیل کی کہ وہ یمن میں جنگ بندی کر کے سیاسی مفاہمت تک پہنچنے کا راستہ ہموار کریں۔

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے کہا کہ عدن، لحج، شبوہ اور صنعا صوبوں میں جھڑپیں تیز ہو گئی ہیں اور یمنی فوج کی چیک پوسٹوں، فوجی کمانڈروں اور سیکورٹی حکام کے گھروں پر حملوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ انھوں نے یمن میں دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں کہا کہ دہشت گرد گروہ القاعدہ اور داعش کے افراد یمن کے مختلف علاقوں میں موجود ہیں اور وہ تیل کی غیرقانونی تجارت میں بھی مصروف ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcevw8w7jh8wzi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ