QR codeQR code

صیہونی حکومت کے ساتھ مصر حکومت کی ہم آہنگی

مصر کی حکومت نے فلسطینیوں کا محاصرہ مزید تنگ کرنے کی غرض سے، غزہ اور مصر کی سرحد کے درمیان حائل علاقے میں توسیع کردی ہے۔

28 Apr 2015 گھنٹہ 17:30

مصر کی حکومت نے فلسطینیوں کا محاصرہ مزید تنگ کرنے کی غرض سے، غزہ اور مصر کی سرحد کے درمیان حائل علاقے میں توسیع کردی ہے۔


العالم کی رپورٹ کے مطابق مصر کی حکومت نے صیہونی حکومت کے ساتھ زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی کے دائرے میں، فلسطینیوں کا محاصرہ مزید تنگ کرنے کی غرض سے، غزہ اور مصر کی سرحد کے درمیان حائل علاقے میں توسیع کردی ہے۔ مصر کی حکومت نے غزہ کے فلسطینیوں کی جانب سے سرحدی سرنگوں کے استعمال کی روک تھام کے لئے، اس علاقے کے ساتھ ملنے والی اپنی سرحد کے درمیان حائل علاقے کا دائرہ ایک کلو میٹر سے بڑھاکر دوکلو میٹر کردیا ہے۔ واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے محاصرے کے سبب فلسطینی عوام، ان سرنگوں سے اپنی روز مرہ کی ضروریات پوری کرتے ہیں۔ مصری نیوز ایجنسی "منا" کی رپورٹ کے مطابق مصری وزیر اعظم ابراہیم محلب نے مصر کے صوبے سینا کے شمال میں واقع شہر رفح میں مجوزہ علاقے کو الگ کرنے اور اسے خالی کرنے کا حکم جاری کیا ہے تاکہ حائل علاقے کی دو کلو میٹر تک توسیع کی جاسکے۔ مصری حکومت نے کہا ہے کہ جو افراد اس مجوزہ علاقے کو خود سے چھوڑ کر نہیں جائیں گے ان سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 190145

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/190145/صیہونی-حکومت-کے-ساتھ-مصر-کی-ہم-آہنگی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com