تاریخ شائع کریں2014 7 January گھنٹہ 10:44
خبر کا کوڈ : 149763
حجت الاسلام محمد امین شہیدی :

اسلامی اتحاد دھشت گردی اور شدت پسندی سے مقابلہ کا واحد راستہ

تنا (TNA) برصغیر بیورو
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سکریٹری نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ملک کو کمزور کرنیوالوں کا پاکستان، اسلام اور انسانیت سے بیگانہ ہیں کہا: اسلامی اتحاد دھشت گردی اور شدت پسندی سے مقابلہ کا واحد راستہ ہے۔
اسلامی اتحاد دھشت گردی اور شدت پسندی سے مقابلہ کا واحد راستہ
تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی جنرل سکریٹری حجت الاسلام محمد امین شہیدی نے گذشتہ روز پاکستان میں منعقد ہونے والے قومی امن کنونشن سے خطاب میں کہا: اپنے اتحاد سے فرقہ پرستوں، شدت پسندوں اور دہشتگردوں کو شکست فاش دیں گے۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ آج کے اجتماع کا مقصد پاکستان کے دفاع اور مظلوموں کو مضبوط بنانا اور تمام مکاتب فکر میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہے، ہم اس ملک سے ظلم اور بربریت کے خاتمے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں اور یہ اتحاد مزید مضبوط ہوگا کہا: جو لوگ اس ملک کو کمزور کر رہے ہیں ان کا پاکستان، اسلام اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ ان افراد کا اجتماع ہے جن میں برداشت کا مادہ پایا جاتا ہے۔ اس اجتماع میں کسی قسم کی مذہبی و مسلکی تفریق نہیں، ان سب کے درمیان پاکستانیت اور انسانیت مشترک ہے۔

حجت الاسلام شہیدی نے اتحاد کے ذریعہ فرقہ پرستوں، شدت پسندوں اور دہشتگردوں کو شکست فاش دینے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: آج کے اس منفرد اور تاریخ ساز اجتماع میں شیعہ سنی، سکھ، عیسائی اور ہندو برادری کے نمائندوں کے علاوہ مختلف طبقات زندگی سمیت سکیورٹی فورسز کے وارثان شہداء نے شرکت کرکے اس بات کا اعلان کر دیا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف پوری پاکستانی قوم ایک ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjmhevtuqexaz.3lfu.html
منبع : رسا نیوز
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ

سلیم
سلام
امید ہے آپ میری رائے کو اہمیت دیں گے شہیدی صاحب اور ان کے رفقاء نے ملت تشیع کو جتنا نقصان پہنچایا ہے اتنا نقصان سپاہ صحابہ نے بھی نہیں پہنچا یا خدا کے لیے اس ملت پر رحم کرو اس جیسے لوگوں کی سر پرستی چھوڑ دو ورنہ جب امام آئیں گے تو بہت جوتے پڑیں گے
feedback