تاریخ شائع کریں2014 2 January گھنٹہ 12:38
خبر کا کوڈ : 149343
صیہونی اخبار :

عیسائیوں کے درمیان سید حسن نصراللہ کی بڑھتی مقبولیت اسرائیل کیلئے دردِ سر

تنا (TNA) برصغیر بیورو
عیسائی خاتون کا کہنا ہے: میں کرسمس ٹری پر سید حسن نصراللہ کی تصویر لٹکاتی ہوں کیونکہ میں سید حسن نصراللہ کو اللہ کی طرف سے اپنے لئے تحفہ سمجھتی ہوں، ہم ان پر حضرت عیسی علیہ السلام کی طرح بہت زیادہ اعتماد کرتے ہیں۔ انھوں نے ہمارے لئے بہت بڑی کامیابیاں اور فتوحات حاصل کی ہیں اور بہت اہم فیصلے کئے ہیں۔
عیسائیوں کے درمیان سید حسن نصراللہ کی بڑھتی مقبولیت اسرائیل کیلئے دردِ سر
تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق ایک سنہ 2014 کے آغاز سے پہلے یہودی ـ صہیونی ریاست کے ایک اخبار "یدیعوت آحارونوت" نے لبنان میں عیسائیوں کے جشن کرسمس کے سلسلے میں اپنے ایک مضمون میں ایک لبنانی عیسائی خاتون کے جشن کرسمس پر اپنی توجہ مرکوز کی ہے اور اسلامی مزاحمت تحریک کے سربراہ اور حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے بارے میں لبنانی عیسائیوں کے جذبات پر روشنی ڈالی ہے۔

مذکورہ اخبار نے لکھا: لبنان کے ٹی وی چینل "المنار" نے گذشتہ برسوں کی طرح امسال بھی حضرت عیسی مسیح علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر بیروت کے مختلف محلوں، دمشق کے گرجا گھروں اور فلسطین کے بیت لحم میں واقع المہد گرجاگھر میں بپا ہونے والے جشن کرسمس کو کوریج دی لیکن ان تمام رپورٹوں میں سب سے دلچسپ لبنانی عیسائی خاتون "رندہ غلام" کا گھریلو جشن تھا جو ہر سال کرسمس پائن پر سید حسن نصراللہ کی تصویر لٹکا کر اس موقع پر جشن مناتی ہیں۔

عیسائی خاتون رندہ غلام کا کہنا ہے: میں کرسمس ٹری پر سید حسن نصراللہ کی تصویر اس لئے لٹکاتی ہوں کہ میں انہیں اللہ کی طرف سے اپنے لئے تحفہ سمجھتی ہوں، ہم ان پر حضرت عیسی علیہ السلام کی طرح بہت زیادہ اعتماد کرتے ہیں۔ انھوں نے ہمارے لئے بہت بڑی کامیابیاں اور فتوحات حاصل کی ہیں اور بہت اہم فیصلے کئے ہیں۔

رندہ غلام جو عیسائیت کے آرتھوڈاکس فرقے کی پیروکار ہیں، کہتی ہیں: مختلف مواقع پر جب سید حسن نصراللہ کو عوام کے مجمع میں دیکھتی ہوں تو میں بہت اچھا محسوس کرتی ہیں اور میرے ہاتھ میں جو تسبیح ہے یہ وہ تحفہ ہے جو سید حسن نے مجھے عطا کیا ہے۔

رندہ غلام کہتی ہیں: میں منطقۃ الشرقیہ میں القداس نامی کلیسا میں جانا چاہتی ہوں اور صلح و امن کے لئے دعا کرنا چاہتی ہوں اور خدا سے التجا کرتی ہوں کہ نیا سال دنیا کے تمام انسانوں کے لئے فلاح و بہبود اور فراخی کا سال ہو کیونکہ خاص طور پر شام میں قتل عام اور کشت و خون کی وجہ سے کرسمس کی خوشیاں اس سال ادھوری ہیں۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ شام کے معلولا شہر سے دہشت گردوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والی راہبائیں جلد از جلد رہا ہوجائیں۔

قابل ذکر ہے کہ یہودی ریاست میں عبری اور دوسری زبانوں میں شائع ہونے والے رسائل و اخبارات کے ذریعے ـ خاص طور پر 2006 کی 33 روزہ جنگ کے بعد ـ سید حسن نصراللہ کو بدنام کرنے کے لئے بہت زیادہ کوششیں کی جاتی ہیں لیکن مقبوضہ سرزمین میں ہونے والے سروے کے مطابق فلسطین میں رہنے والے یہودی بھی سید حسن نصر اللہ پر اپنے حکام سے کہیں زيادہ بھروسا کرتے ہیں اور ان کے وعدوں پر یقین رکھتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdon0fsyt0os6.432y.html
منبع : ابنا
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ