تاریخ شائع کریں2013 6 December گھنٹہ 09:18
خبر کا کوڈ : 147351
واشنگٹن:

امریکی صدر نے ملک میں بڑھتی ہوئی سماجی ناانصافیوں کا اعتراف کرلیا

تنا (TNA) برصغیر بیورو
امریکہ کے صدر باراک اوباما نے ملک میں بڑھتی ہوئی سماجی ناانصافیوں کی بابت خبردار کیا ہے۔
امریکی صدر نے ملک میں بڑھتی ہوئی سماجی ناانصافیوں کا اعتراف کرلیا

تقریب نیوز (تنا):امريکی صدر نے ملک ميں اقتصادي بحران اور اس کے نتيجے ميں بڑھتی ہوئی ناانصافيوں کو امريکا کے لئے انتہائي خطرناک بتايا –

اوباما نے کہا کہ امريکا ميں متوسط طبقے کے لوگوں کي زندگی ملک ميں پائي جانے والی ناانصافيوں سے بري طرح متاثر ہورہی ہے۔ امريکي صدر نے کہا کہ ان کی حکومت اس طرح کي ناانصافيوں کا مقابلہ کرنے کا تہيہ کئے ہوئے ہے۔

اوباما نے دعوی کيا کہ ميڈيکل بيمے کے قانون نے امريکا ميں طبقاتي فاصلے کو کم کرديا ہے۔ انہوں نے تعليمی شعبے ميں سرمايہ کاري کو ملک ميں ناانصافيوں کا مقابلہ کرنے کا ايک بہترين طريقہ بتايا۔ بيمے کے تعلق سے اوباما کا يہ بيان ايک ايسے وقت آيا ہے جب ميڈيکل بيمے کی ويب سائٹ ميں فني مشکلات کی وجہ سے اوباکيئر قانون کے نفاذ کے طريقہ کار پر وسيع پيمانے پر تنقيديں ہورہي ہيں۔

https://taghribnews.com/vdcam0n6649nye1.zlk4.html
منبع : نیوزنور
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ