QR codeQR code

بحرین:

بحرین میں خواتین کے حقوق کی خلاف ورزیوں کی بدترین صورتحال

تنا (TNA) برصغیر بیورو

ابنا , 3 Dec 2013 گھنٹہ 10:27

بحرین کی جمعیت وفاق نے اس ملک میں خواتین کے حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کی بابت خبردار کیا ہے۔


تقریب نیوز (تنا):العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی جمعیت وفاق میں خواتین کے امور کے ادارے نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ بحرین کی حکومت کے ہاتھوں خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی اس حد تک ہے کہ انسان کی آنکھیں شرم سے جھک جاتی ہیں۔ اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ بحرین میں آل خلیفہ کی حکومت نے خواتین کے حقوق کی پائیمالی میں تمام دینی و انسانی اقدار کو خاک میں ملادیا ہے۔ 

اس بیان میں آیا ہے کہ یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ بحرین کی حکومت سے وابستہ خواتین کی سپریم کونسل کہ جو ہر سال یکم دسمبرکے دن کو بحرین میں یوم نسواں کے عنوان سے مناتی ہے ، لیکن بحرین میں ہر روز خواتین کے حقوق پائیمال ہورہے ہیں اور خواتین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے،اور خواتین پر روا رکھے جانے والے بدترین تشدد کی تازہ ترین مثال بحرینی انقلابی قیدی " قیس عباس " کی والدہ کو تشدد کا نشانہ بنایا جانا ہے۔ 

یادرہے کہ چند روز قبل بحرین کی آل خلفیہ حکومت کے کارندوں نے " قیس عباس " کے گھر میں گھس کر اس انقلابی قیدی کی والدہ کو شدید ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔


خبر کا کوڈ: 147077

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/147077/بحرین-میں-خواتین-کے-حقوق-کی-خلاف-ورزیوں-بدترین-صورتحال

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com