تاریخ شائع کریں2013 11 November گھنٹہ 10:05
خبر کا کوڈ : 145293
حجۃ الاسلام علی تیموری :

تحریک امام حسین (ع) کا بشریت کے لیے ایک عظیم درس امربالمعروف ونہی عن المنکر کے فریضے کا احیاء ہے

تنا (TNA) برصغیر بیورو
ایران کے جنوب مشرقی علاقے کے شعبہ دفترتبلیغات اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ امام حسین علیہ السلام کی عظیم تحریک کا بشریت کے لیے ایک عظیم درس امربالمعروف ونہی عن المنکر کا احیاء ہے۔
تحریک امام حسین (ع) کا بشریت کے لیے ایک عظیم درس امربالمعروف ونہی عن المنکر کے فریضے کا احیاء ہے
تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق ایران کے جنوب مشرقی علاقے کےشعبہ دفترتبلیغات اسلامی کے سربراہ حجۃ الاسلام علی تیموری نے ایرانشہر کے ثقافتی اقدار کی کمیٹی کے ۳۵ویں اجلاس میں امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے ایام کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیسائی دانشور انٹوان بارا اپنی کتاب "حسین(ع) دراندیشہ مسیحیت" میں لکھتا ہے کہ اگرحسین علیہ السلام ہمارے ہوتے توہم دنیا کے ہرکونے میں منبر لگا کر لوگوں کو حسین علیہ السلام کے نام پر اللہ تعالی کی جانب دعوت دیتے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ شہادت امام حسین علیہ السلام نے اسلامی اقدارکی ترویج کے لیے ہمیں سنہری موقع فراہم کیا ہوا ہے لہذا اس سے بھرپوراستفادہ کرنا چاہیے۔

حجۃ الاسلام تیموری نے کہا ہے کہ امام حسین علیہ السلام کے قیام میں قرآن کریم کو مرکزی حیثیت حاصل ہے لہذا بہتریہ ہے کہ عزاداری کے پروگراموں میں قرآن کریم پرزیادہ سے زیادہ توجہ دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ مجالس عزاء میں لوگوں کے سامنے حسینی طرز زندگی بیان کرنا چاہیے اسی طرح فریضہ امربالمعروف ونہی عن المنکر کی ترویج کرنی چاہیے۔
https://taghribnews.com/vdcdnk0fsyt0ox6.432y.html
منبع : شبستان
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ