تاریخ شائع کریں2013 11 November گھنٹہ 09:33
خبر کا کوڈ : 145276
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان :

واقعہ کربلا سے ہمیں معاشرے میں چھائے ہوئے جمود کو توڑ کر معاشرے میں ایک نئی روح پھونکنے کا سبق ملتا ہے

تنا (TNA) برصغیر بیورو
مرکزی سینیئرنائب صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے اپنے ایک پیغام میں بیان کیا ہے: واقعہ کربلا انسانی تاریخ کا ایک ایسا ناقابل فراموش واقعہ ہے کہ جو آج کئی صدیاں گزر جانے کے بعد بھی لوگوں کے دلوں میں تروتازہ ہے۔
واقعہ کربلا سے ہمیں معاشرے میں چھائے ہوئے جمود کو توڑ کر معاشرے میں ایک نئی روح پھونکنے کا سبق ملتا ہے
تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق عبداللہ رضا مرکزی سینیئرنائب صدر جے ایس او پاکستان نے اپنے ایک پیغام میں بیان کیا ہے: واقعہ کربلا انسانی تاریخ کا ایک ایسا ناقابل فراموش واقعہ ہے کہ جو آج کئی صدیاں گزر جانے کے بعد بھی لوگوں کے دلوں میں تروتازہ ہے، واقعہ کربلا سے ہمیں یہ درس ملتا ہے کہ کس طرح امام حسین(ع) نے اس وقت کے معاشرے کے جمود کو ختم کیا اور اس میں ایک نئی روح پھونک دی، واقعہ کربلا سے پہلے ہر طرف لوگ ڈرے ہوئے اور سہمے ہوئے تھے اور ہر طرف ایک مایوسی اور خوف کا عالم تھا۔

انہوں نے بیان کیا: حضرت امام حسین (ع) نے حج کے احرام کو عمرے میں بدل کر کربلا کی طرف روانہ ہو کر دنیائے عالم کو بالعموم اور عالم اسلام کو بالخصوص یہ پیغام دیا کہ جب بھی کبھی معاشرے کی سالمیت کو خطرہ ہو اور معاشرتی اقدار کو ختم کر کے لوگوں کی آزادی چھیننے کی کوشش کی جارہی ہو، نیز جب اسلام کو مسخ کرنے کی کوششیں بام عروج کو پہنچ چکی ہوں تو پھر اپنی عبادت گاہوں سے نکل کر میدان جنگ میں آنا ہو گا، اور دشمن کو للکارنا ہو گا۔

مرکزی سینیئرنائب صدر جے ایس او پاکستان نے کہا: آج شیعان حیدر کرار پوری دنیا میں محرام الحرام کے ان ایام میں امام حسین(ع) کی اس قربانی کی یاد منا رہے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ایام عزا میں امام حسین(ع) کا الٰہی پیغام تمام دنیائے اسلام میں بالعموم اور تمام دنیا کے اقوام میں اس کو فروغ دیا جائے۔

انہوں نے وضاحت کی: ہم جے ایس او پاکستان کے نوجوان اپنے امام سے آج یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم آپ کے اس الٰہی پیغام کو تمام اقوام عالم تک پہنچانے کے لیے اپنے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے۔اور اس کے لیے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
https://taghribnews.com/vdcefn8zpjh8ewi.dqbj.html
منبع : رسا نیوز
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ