تاریخ شائع کریں2013 4 November گھنٹہ 10:07
خبر کا کوڈ : 144664
آیت ‌الله خز علی :

آیت اللہ خامنہ ای ایرانی قوم کے لئے ایک الہی نعمت ہیں

تنا (TNA) برصغیر بیورو
آیت الله خزعلی نے قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت الله خامنه ای کی شخصیت کو ایرانی قوم کے لئے خدا کی طرف سے ایک عظیم نعمت جانا ہے اور تاکید کی ہے: قائد انقلاب اسلامی کے تجربات اور بصیرت عوام کے لئے بہت قیمتی و اہمیت کا مالک ہے اور ان کی عظمت ایک نعمت ہے جو خداوند عالم نے ہم لوگوں کے لئے عنایت کی ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای ایرانی قوم کے لئے ایک الہی نعمت ہیں
تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق غدیر انٹرنیشنل فاونڈیشن کے صدر آیت الله ابوالقاسم خز علی نے علمی ولایت انٹرنیشنل کانفرنس جو اہواز میں منعقد ہے اس میں اس بیان کے ساتھ کہ لوگوں کا جمع ہونا اور اہل بیت (ع) کے سلسلہ میں گفت و گو کرنا اسلامی عیدوں کی برکتوں میں سے ہے اظہار کیا: یہ تقریب ولایت و عید غدیر کی مناسبت سے منعقد ہوئی ہے۔

غدیر انٹرنیشنل فاونڈیشن کے صدر نے اس بیان کے ساتھ کہ جتنا بھی حضرت امام علی علیہ السلام کے سلسلہ میں گفت و گو کی جائے کم ہے اظہار کیا: سب سے پہلے شخص جس نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر ایمان لائے وہ امام علی علیہ السلام تھے۔

انہوں نے دنیا کی تخلیق کا سبب حضرت امام علی علیہ السلام کے مبارک وجود کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اگر حضرت امام علی علیہ السلام نہ ہوتے تو کسی کی بھی تخلیق اس دنیا میں نہ ہوتی؛ کیونکہ خداوند عالم نے ان کی وجہ سے دنیا کو پیدا کیا ہے۔

غدیر انٹرنیشنل فاونڈیشن کے صدر نے وضاحت کی: کوئی شخص بھی دعوا نہیں کر سکتا کہ امام علی علیہ السلام سے پہلے کسی نے دین اسلام کو قبول کیا ہو۔

انہوں نے مسئلہ غدیر و ولایت کے سلسلہ میں شائع ہوئی کتاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا: میر حامد حسین اور علامہ امینی وہ بزرگ عام دین ہیں جنہوں نے اہل سنت برادر کی کتابوں سے مسئلہ غدیر کو ثابت کیا ہے۔

غدیر انٹرنیشنل فاونڈیشن کے صدر نے بیان کیا: الازہر یونیورسیٹی مصر نے علامہ امینی کی الغدیر کتاب کی تصدیق و توثیق کے علاوہ اس کے خلاف ایک مسئلہ بھی پیش کیا ہے۔

آیت الله خزعلی نے اپنی تقریر کے دوسرے حصہ میں قائد انقلاب اسلامی ایران کی شخصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی: قائد انقلاب اسلامی کے تجربات اور بصیرت عوام کے لئے بہت قیمتی و اہمیت کا مالک ہے اور ان کی عظمت ایک نعمت ہے جو خداوند عالم نے ہم لوگوں کے لئے عنایت کی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcepe8zejh8epi.dqbj.html
منبع : رسا نیوز
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ