QR codeQR code

آیت اللہ جوادی آملی :

ولایت انسان کے لیے اللہ کی سب سے بڑی نعمت ہے

تنا (TNA) برصغیر بیورو

ابنا , 18 Oct 2013 گھنٹہ 12:35

مفسر قرآن کریم نے امام سجاد(ع) کے نورانی کلمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امام سجاد(ع) نے صحیفہ سجادیہ میں ایک تعبیر استعمال کی ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ خداوندا! ہم وہ کام کرنا چاہتے ہیں جس کو کرنے سے پہاڑوں نے بھی انکار کر دیا یعنی ہم معارف قرآن کی حقیقت کا ادراک کرنا چاہتے ہیں۔


تقریب نیوز (تنا): آیت اللہ العظمی جوادی آملی نے کل قبل از ظہر ’’امام سجاد (ع) بین الاقوامی اجلاس‘‘ کی آرگنائزر کمیٹی سے ملاقات میں کہا: اس طرح کے عالمی اجلاس جیسے امام سجاد (ع) عالمی اجلاس ہے کا انعقاد اس اعتبار سے حائز اہمیت ہے چونکہ آپ دیگر ائمہ (ع) کی طرح قرآن کریم کے حقیقی مفسر اور ہم ثقل قرآن ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا: قرآن کی تفسیر دیگر کتابوں کی شرح لکھنے کے مانند نہیں ہے اور قرآن کریم کی حقیقی تفسیر صرف وہ شخص کر سکتا ہے جو خلیفۃ اللہ ہو اور وہ صاحب قرآن کی زبان سے گفتگو کرتا ہو اور خلیفہ کو اسی اعتبار سے خلیفہ کہا جاتا ہے چونکہ وہ جس کی طرف سے خلیفہ ہوتا ہے اس کی بات کرتا ہے۔ 

جہان تشیع کے مرجع تقلید نے ائمہ اطہار(ع) کو خلیفۃ اللہ کا مکمل مصداق قرار دیتے ہوئے کہا: جو کچھ ائمہ(ع) نے قرآن کریم کی تفسیر میں فرمایا ہے وہی اس کی حقیقی تفسیر ہے۔ 

آیت اللہ جوادی آملی نے اس نکتے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ائمہ اطہار(ع) حقیقی مفسرین قرآن ہیں کہا: ائمہ اطہار(ع) میں سے ہر ایک نے اپنے اپنے دور میں حالات کے پیش نظر قرآن کریم کے کچھ حصے کی تفسیر کی ہے اور امام سجاد علیہ السلام نے قرآن کریم کی ان آیات کی تفسیر کی جو آئیڈیالوجی اور عقیدہ توحید سے مربوط ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا: امام سجاد(ع) کے بارے میں یہ نکتہ بیان کرنا زیادہ اہمیت کا حامل ہے کہ آپ نے یہ واضح کر دیا کہ قرآن کو کس زاویہ نگاہ سے دیکھنا چاہیے۔ 

مفسر قرآن کریم نے امام سجاد(ع) کے نورانی کلمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امام سجاد(ع) نے صحیفہ سجادیہ میں ایک تعبیر استعمال کی ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ خداوندا! ہم وہ کام کرنا چاہتے ہیں جس کو کرنے سے پہاڑوں نے بھی انکار کر دیا یعنی ہم معارف قرآن کی حقیقت کا ادراک کرنا چاہتے ہیں۔ 

آیت اللہ جوادی آملی نے امام سجاد (ع) کی نگاہ سے انسان کی تعریف کرتے ہوئے کہا: امام سجاد (ع) کی نظر میں جیسا کہ صحیفہ سجادیہ کی پہلی دعا میں ہے، انسان وہ ہے جو خدا کی تعریف و توصیف کرے، اس کی نمعتوں کو پہچانے اور ان کا صحیح استعمال کرے اگر کوئی ایسا نہیں کرتا تو وہ انسانیت کے دائرے سے خارج ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا: بہترین تعریف ولایت کی تعریف ہے اس لیے کہ ولایت انسان کے لیے اللہ کی جانب سے سب سے بڑی نعمت ہے۔


خبر کا کوڈ: 143298

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/143298/ولایت-انسان-کے-لیے-اللہ-کی-سب-سے-بڑی-نعمت-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com