تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے معروف عالم اور مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز نے میدان عرفات میں خطبہ حج بیان کرنے کے دوران مسلمانوں کو امن پسندی کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ دین اسلام نے امن کی تعلیم دی ہے نہ کہ دہشتگردی پھیلانے کی۔
انہوں نے کہا کہ اسلام ہر گز اجازت نہیں دیتا کہ کسی انسان کا قتل ناحق کیا جائے جبکہ معصوم انسان کے قاتل کا ٹھکانہ جہنم ہے۔
مفتی اعظم نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اسلام دہشت گردی کی ہرگز اجازت نہیں دیتااور دنیا بھر میں جاری دہشتگردی کو اسلام کے ساتھ کوئی واسطہ نہیں۔
اسلام کا پیغام امن پسندی ہے اور دین اسلام کسی بھی طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔انہوں نے مسلمانوں کو صبر کادامن تھامنے کے علاوہ اسلامی ملکوں کے سربراہوں اور حکمرانوں کو عوام کی مشکلات دور کرنے پر زور دیا۔ مفتی اعظم نے کہا کہ علمائے اسلام اپنے اندر تقویٰ اور اخلاص پیدا کریں تاکہ دین اسلام کا صحیح پیغام عام ہو سکے۔