تاریخ شائع کریں2013 14 October گھنٹہ 11:31
خبر کا کوڈ : 143128
اطہر عمران :

آئی ایس او سید علی خامنہ ای کی قیادت میں اسلامی بیداری کیلئے کوشاں ہے

تنا (TNA) برصغیر بیورو
گلگت میں ڈویژنل کنونشن سے خطاب میں مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے امام خمینی (رہ) کے احیا کردہ نظریہ امامت و ولایت ’’ولایت فقیہ‘‘کے نظام کو نہ صرف قلبی و زبانی طور پر قبول کیا بلکہ اس نظام کی اطاعت کو اپنے اوپر واجب قرار دیتے ہوئے اسے تنظیم کے اساسی و بنیادی دستور کا حصہ بھی بنایا۔
آئی ایس او سید علی خامنہ ای کی قیادت میں اسلامی بیداری کیلئے کوشاں ہے
تقریب نیوز (تنا): امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی کنونشن کے بعد ڈویژنل کنونشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ فیصل آباد میں سرفراز حیدر اور بہاولپور میں رضا محسن نئے ڈویژنل صدور منتخب ہوگئے ہیں جبکہ گلگت میں کنونشن جاری ہے۔ گلگت میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے کہا ہے کہ ہماری ترجیح تعلیم ہونی چاہیئے اور اسی میں قوم کی کامیابی ہے، آج گلگت میں تعلیم کے حوالے سے بہت زیادہ بیداری ہے اور اس بیداری کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا کے اندر رونما ہونیوالے انقلاب صرف اس لیے کامیاب نہیں ہیں کیونکہ ان کے پاس نظریہ نہیں، جس کے تحت انقلاب کو کامیاب کیا جاسکتا ہے۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران نے کہا کہ آئی ایس او اس وقت رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی رہبری میں عالم اسلام کی بیداری کیلئے کوشاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس او نے امام خمینی(رہ) کے احیا کردہ نظریہ امامت و ولایت ’’ولایت فقیہ‘‘ کے نظام کو نہ صرف قلبی و زبانی طور پر قبول کیا بلکہ اس نظام کی اطاعت کو اپنے اوپر واجب قرار دیتے ہوئے اسے تنظیم کے اساسی و بنیادی دستور کا حصہ بھی بنایا اور اس اعزاز سے بھلا کون انکار کرسکتا ہے کہ انقلاب اسلامی ایران کے وقوع پذیر ہونے سے قبل ہی امام خمینی (رہ) کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا اور امامیہ نوجوانوں نے اپنی زندگیوں کو حضرت امام خمینی (رہ) کے حکم و فرمان کے تابع کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایس او کے برادران و خواہران بھی اپنی حیثیت اور مقام کو پیش نظر رکھیں، آپ ہی ملت کا مستقبل اور تسلسل جدوجہد، عزم و ہمت اور دینی اقدار نیز ترویج و اشاعت اسلام محمدی کا استعارہ ہیں، آپ کی لازوال اور انتہائی مخلصانہ جدوجہد دیگر تمام تنظیموں اور گروہوں کیلئے آئیڈیل اور مثال ہے، آپ کی ایسی ہی خوبصورت کاوشوں سے ہی ایک روز حق کا پرچم بلند ہوگا اور پوری دنیا پر چھا جائے گا، انشاءاللہ ایک روز یہ جدوجہد اپنے منطقی نتیجہ کو حاصل کرے گی اور دنیا بھر سے ظلم کا خاتمہ ہوگا۔
https://taghribnews.com/vdcirpazvt1a5z2.s7ct.html
منبع : اسلام ٹائمز
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ