QR codeQR code

حجۃ الاسلام یوسف اکبری :

برائت ازمشرکین یعنی امریکہ اور اسرائیل سے اظہار برائت

تنا (TNA) برصغیر بیورو

شبستان , 14 Oct 2013 گھنٹہ 10:08

ایران کے صوبہ مازندران کے حوزہ علمیہ کے شعبہ اعدادو شمار کے انچارج نے مشرکین سے برائت کو ابراہیمی حج کے بنیادی اصولوں میں سے قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرکین سے برائت یعنی امریکہ اور اسرائیل سے اظہار برائت کرنا ہے۔


تقریب نیوز (تنا): اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ مازندران کے حوزہ علمیہ کے شعبہ اعداد وشمار کے انچارج حجۃ الاسلام یوسف اکبری نے۱۲ اکتوبرکو شبستان کے نامہ نگار سے بات چیت کے دوران حج کو مسلمانوں کی ایک عالیشان کانفرنس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کو اپنی صفوں میں اتحاد ووحدت قائم کرکے عالم اسلام کی مشکلات اور مسائل کے حل کی کوشش کرنی چاہیے۔

انہوں نے مسلمانوں کی وحدت ویکجہتی کو حج میں لوگوں کے اجتماع کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حج کا ایک اور مقصد دین اور انسانیت کے دشمنوں کے مقابلے میں استقامت اور پائیداری اختیار کرنا ہے۔

حجۃ الاسلام اکبری نے مزید کہا ہے کہ جو افراد مالی استطاعت نہیں رکھتے انہیں پوری زندگی ایک مرتبہ حج تمتع کرنے کے لیے کہا گیا ہے بنابرایں اگر ایک سال لوگ حج پر جانے کے لیے مالی استطاعت نہ رکھتے ہوں تو حکومت ان افرا دکو سفر حج کے اخراجات دینے کی پابند ہے کیونکہ کچھ لوگوں کو حج کے لیے ضرور بھیجنا چاہیے تاکہ ایک مختصر وقت کے لیے بھی اس فریضہ کی تعطیل نہ ہو سکے۔

حجۃ الاسلام اکبری نے برائت ازمشرکین کو ابراہیمی حج کے بنیادی اصولوں میں سے قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برائت ازمشرکین یعنی امریکہ اور اسرائیل سے اظہار برائت ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی برکت اور امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے اقدام کی وجہ سے فلسفہ حج کہ وہی مشرکین سے برائت اور مسلمانوں کے درمیان وحدت ویکجہتی ہے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 143099

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/143099/برائت-ازمشرکین-یعنی-امریکہ-اور-اسرائیل-سے-اظہار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com