QR codeQR code

آیت الله وحید خراسانی :

قم کے مسئولین کو آیت الله وحید خراسانی کی نصحیتیں

تنا (TNA) برصغیر بیورو

رسا نیوز , 1 Oct 2013 گھنٹہ 11:14

حضرت آیت الله وحید خراسانی نے قم کے مسئولین کو نصحیتیں کرتے ہوئے کہا: قم کی خدمت کا اجر بہت زیادہ ہے، اس شھر میں خدمت کی نعمت کے آپ قدرداں رہیں اور اہل بیت علیھم السلام کے رجسٹر میں اپنا نام لکھے جانے کی کوشش کریں۔


تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین وحید خراسانی نے شھر قم کے میئر محمد دلبری اور ان کے ساتھ وفد سے ملاقات میں تاکید کی: قم خانہ آل عصمت ہے اور آپ آشیانہ اهل بیت کے میئر ہیں اور انشاء اللہ اس عہدہ پر کامیاب رہیں گے۔

انہوں نے شھر قم میں موجود بارگاه ملکوتی کریمہ اهل بیت(ع) کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: قم حضرت معصومہ(س) کی موجودگی کے سبب ناقابل بیان اہمیتوں کا حامل ہے اور کریمہ اهل بیت(ع) کے حرم کی زیارت کا ثواب جنت ہے۔

اس مرجع تقلید نے قم میں موجود حوزہ علمیہ کا تذکرہ کیا اور کہا: قم کا حوزہ علمیہ کمیت اور کیفیت کے حوالہ سے شیعہ دنیا میں اول درجہ کا حوزہ علمیہ ہے قم میں اس حوزہ کے وجود نے قم کی اہمیت کو بڑھا دیا ہے۔

انہوں نے تاکید کی: قم کی خدمت کرنا عظیم معنوی اجر کا حامل ہے، اس شھر میں خدمت کی نعمت کے آپ قدرداں رہیں اور اہل بیت علیھم السلام کے رجسٹر میں اپنا نام لکھے جانے کی کوشش کریں۔

حضرت آیت الله وحید خراسانی نے ائمہ اطھار خصوصا معصومہ کونین حضرت فاطمہ زهرا(س) کے مقام و منزلت کو اجاگر کئے جانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: حضرت فاطمہ زهرا(س) کا مقام و منزلت ناقابل بیان ہے اور فاطمہ (س) کو فاطمہ اس لئے کہا گیا کہ پورے مخلوق آپ کے وجود سے فیضیاب ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا: حضرت فاطمہ زهرا(س) کی شھادت کے دن پورا قم سوگوار ہو، مجلسیں برپا کی جائیں اور یوم شهادت امام علی(ع) اور و امام جعفر صادق(ع) کے دن بھی عزاداری کا خاص اہتمام کیا جائے۔

اس مرجع تقلید نے قم میئر اور ان کے ہمراہ موجود وفد سے خطاب میں کہا: ہر دن قران پڑھیں اور اس کا ثواب حضرت ولی عصر(عج) کو ھدیہ کریں۔


خبر کا کوڈ: 142077

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/142077/قم-کے-مسئولین-کو-آیت-الله-وحید-خراسانی-کی-نصحیتیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com