QR codeQR code

آیت ‌الله صافی گلپائیگانی :

قم کو ایک نمونہ و مذہبی شہر کے عنوان سے متعارف کرایا جائے

تنا (TNA) برصغیر بیورو

ابنا , 30 Sep 2013 گھنٹہ 10:33

حضرت آیت الله صافی گلپایگانی نے قم کے میئر سے ملاقات میں قم کے گورنر کی طرف سے ایرانی سکے پر حضرت معصومہ سلام الله علیها کے روضہ کی تصویر کندہ کرنے کے اقدام کو سراہاتے ہوئے اس اقدام کو دینی شعائر کی تعظیم قرار دیا۔


تقریب نیوز (تنا): حضرت آیت الله صافی گلپایگانی نے قم کے میئر مھندس دلبری سے ملاقات میں ان کو دوبارہ شہر قم کے میئر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا: امید کرتا ہوں کے نئے دور خدمت میں شہر مقدس قم کے عوام کی خدمت کرنے میں زیادہ سے زیادہ توفیق حاصل کریں گے اور اس عظیم شہر کی خدمت کو اپنے لیے کامیابی سمجھیں گے۔

مرجع عالی قدر نے شہر مقدس قم میں حضرت معصومہ علیها السلام و مسجد مقدس جمکران کے وجود کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا: شہر مقدس قم اهل بیت علیهم السلام کا شہر ہے اور ایک اعلی اسلامی مکتب کے مرکز کا عنوان رکھتا ہے اور جتنا بھی ممکن ہو قم کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں، آپ کا یہ عمل پورے ملک کے لئے فخر کا باعث ہو گا۔

حضرت آیت الله صافی نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے قم کے میئر سے مزید کہا: آپ کا دوبارہ اس مقام پر منتخب ہونا اس بات کی علامت ہے کہ آپ کی کار کردگی سے عوام خوش ہے اور عوام کی اس خوشی برقرار رکھنے کے لیے مزید زحمت و کوشش کریں۔


خبر کا کوڈ: 141994

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/141994/قم-کو-ایک-نمونہ-مذہبی-شہر-کے-عنوان-سے-متعارف-کرایا-جائے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com