رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے کل بروز (جمعرات) سہ پہر کو ہفتہ دفاع مقدس اور شہداء و جانبازوں کے دن کی مناسبت اپنے پیغام میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم شہداء کی فداکاری، جانبازوں اور آزادگان کی استقامت، پائداری و صبر اور ان کے اہلخانہ کے صبر وتحمل کی بدولت عزت و عظمت کی بلند چوٹیوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔