تاریخ شائع کریں2013 25 September گھنٹہ 12:59
خبر کا کوڈ : 141640
بان کی مون :

شام میں خوںریزی بند کی جائے

تنا (TNA) برصغیر بیورو
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ سبھی ممالک کو شام میں جاری خوںریزی کو بڑھانے کا سسلسلہ بند کرنا چاہئے اور تمام فریق کو دئے جانے والے ہتھیاروں پر روک لگنی چاہئے۔
شام میں خوںریزی بند کی جائے
تقریب نیوز (تنا): اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ سبھی ممالک کو شام میں جاری خوںریزی کو بڑھانے کا سسلسلہ بند کرنا چاہئے اور تمام فریق کو دئے جانے والے ہتھیاروں پر روک لگنی چاہئے۔

بان کی مون نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 68ویں اجلاس کی افتتاحی تقریر میں کہا کہ سلامتی کونسل میں شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے متعلق ایک قرارداد منظور ہونی چاہئے۔ واضح رہے کہ برطانیہ کے وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے کہا ہے کہ اس ہفتے سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کا اجلاس ہوگا جس میں شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے بارے میں روس اور امریکا کے درمیان ہونے والے معاہدے کا جائزہ لیا جائے گا۔

دوسری جانب روس نے کہا ہے کہ مغربی ممالک، روس اور امریکا کے درمیان ہونے والے معاہدے سے سوء استفادہ کرتے ہوئے سلامتی کونسل میں ایسی قرارداد منظور کروانے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں شام کے خلاف فوجی کاروائی کی راہ بھی کھلی رہے۔

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا کہ امریکا کی اس طرح کی کوشش غیر منطقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکام اس سمت آگے نہيں بڑھ رہے ہیں جس سمت آگے بڑھنا چاہئے۔ ریابکوف نے کہا کہ ان کا ملک لیبیا والی غلطی شام کے معاملے میں کبھی نہیں کرے گا۔
https://taghribnews.com/vdcfjydyxw6djva.k-iw.html
منبع : اردو ٹی وی
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ