تاریخ شائع کریں2013 25 September گھنٹہ 09:40
خبر کا کوڈ : 141584
آیت الله شیخ بشیر نجفی :

شیعہ آئمہ اطہار کی پیروی کرتے ہوئے فتنہ پھیلانے والوں کا مقابلہ کریں

تنا (TNA) برصغیر بیورو
نجف اشرف کے ایک مرجع تقلید نے اهل بیت (ع) کے ماننے والوں پر گذشتہ تاریخ میں ہوئے ظلم و ستم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی: شیعہ آئمہ اطہار کی پیروی کرتے ہوئے فتنہ پھیلانے والوں کا مقابلہ کریں۔
شیعہ آئمہ اطہار کی پیروی کرتے ہوئے فتنہ پھیلانے والوں کا مقابلہ کریں
تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق نجف اشرف کے مرجع تقلید حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی نے نجف اشرف میں ان کے آفس میں شہر مقدس کربلا کے ذمہ داروں سے ملاقات میں دشمنوں کی طرف سے فتنہ پھیلانے کی سازش پر ہوشیار رہنے کی تاکید کی ہے اور کہا: سب لوگوں کو چاہیئے کہ اسلام کے دشمنوں کی طرف سے فتنہ پھیلانے کی سازش سے مقابلہ کے لئے تمام برادران اسلامی خصوصا اہل تشیعہ کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے وضاحت کی: اسلام ایک دین حق ہے کہ جس کو خداوند عالم نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے وسیلہ سے لوگوں کے لئے نازل کیا اور جس حد تک دین اور اھل بیت علیہ السلام کے دشمن چاہیں اس دین ناب کے خلاف سازش تیار کرے اسی حد تک آئمہ اطہار علیہ السلام کے ماننے والوں کو چاہیئے کہ ان دشمنوں کا مقابلہ کریں۔

حضرت آیت الله نجفی نے دنیا کے تمام گوشہ میں شیعوں کے قتل عام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی: شیعوں کے خلاف مظالم پہلے بھی رہے ہیں اور اسی طرح جاری بھی ہے اس مظالم کی خاص وجہ حقیقی اسلام و صحیح مذہب کی پیروی کرنا ہے، شیعوں کے قتل عام و ظلم و ستم کی حد ختم ہو چکی ہے۔

مرجع تقلید نے اپنی تقریر میں شہر مقدس کربلا کی مقام و منزلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا: شہر مقدس کربلا اور اس سرزمین کی حضرت اباعبد الله الحسین (ع) اور اسی طرح حضرت اباالفضل العباس (س) کے روضہ مبارک کی وجہ سے جو احترام و حرمت ہے تمام مومنوں کا دل و جان ہو چکا ہے۔

انہوں نے اپنی گفت و گو میں اس مقدس مقام پر زائرین کا کثیر تعداد میں مشرف ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہر سال لاکھوں کی تعداد میں اس مقدس کربلا معلی کی زیارت کے لئے زائرین مشرف ہو رہے ہیں ذمہ داروں کو چاہیئے کہ اس امر کی طرف خاص توجہ دیں اور زائروں کے لئے ضروری وسائل و امکانات فراہم کریں۔
https://taghribnews.com/vdcc4sqs02bq0p8.c7a2.html
منبع : رسا نیوز
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ